ریاست مغربی بنگال کے ضلع مالدہ کے بیشتر علاقوں میں بچوں کے نامعلوم بخار میں مبتلا پائے جانے اور چند بچوں کی اموات سے لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے۔ اسی درمیان ماتھاباڑی سے رکن اسمبلی اور وزیر شبینہ یاسمن نے کہا کہ بچوں کے نامعلوم بخار میں مبتلا پائے جانے کے بعد مالدہ کے حالات پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی جانچ کا حکم دے دیا ہے۔
وزیر شبینہ یاسمن نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی سخت ہدایت کے بعد مالدہ کے حالات پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور اس سے حالات میں تیزی سے بہتری نظر آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع کے بیشتر علاقوں میں نامعلوم بخار کے سبب چند بچوں کو مالدہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جن بچوں کی موت ہوئی ہے اس کے بارے میں واضح طور پر کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔
نامعلوم بخار میں مبتلا چند بچوں کی موت کے بعد حالات پر گہری نظر ہے:وزیر شبینہ یاسمن - مغربی بنگال کی ریاستی وزیر شبینہ یاسمن
مغربی بنگال کی ریاستی وزیر شبینہ یاسمن نے مالدہ کے میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں زیرعلاج چند بچوں کی نامعلوم بخار کی وجہ سے موت ہوجانے پر کہا ہے کہ حکومت نے اس پورے معاملے کی جانکاری حاصل کرنے کے لیے جانچ کمیٹی کی تشکیل دی گئی ہے، اس کی رپورٹ آنے کے بعد ہی کہا جاسکتا ہے کہ بچوں کی موت وجہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی جانچ کا حکم دے دیا ہے۔
مزید پڑھیں:گیارولیا ٹاؤن کے مسلم اکثریتی علاقے میں ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد
ریاستی وزیر نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کے لئے جانچ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ان کی رپورٹ کے بعد ہی اس معاملے میں واضع طور پر کچھ کہا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ مالدہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں زیرعلاج چند بچوں کی نامعلوم بخار کی وجہ سے موت ہوجانے کے بعد وزیراعلی ممتا بنرجی نے بھی جانچ کا حکم دے دیا ہے۔دوسری طرف کولکاتا کے محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران کو بھی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے مالدہ کے دورے پر جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔