اردو

urdu

ETV Bharat / state

Laxmi Bhandar Scheme لکشمی بھنڈار کے تحت مسلم خواتین کو بھی ایک ہزار رپے ماہانہ دئیے جائیں، ہمایوں کبیر - مغربی بنگال اسمبلی آج اس وقت حکمراں جماعت

سابق ریاستی وزیر اور سابق آئی پی ایس آفیسر ہمایوں کبیر نے ریاست میں نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین کی رپورٹ کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلم خواتین کی اقتصادی و سماجی صورت حال انتہائی خراب ہے اس لئے ایس سی اور ایس ٹی خواتین کی طرح مسلم خواتین کو بھی ایک ہزار روپے لکشمی بھنڈار کے تحت دئیے جائیں۔

لکشمی بھنڈار کے تحت مسلم خواتین کو بھی ایک ہزار رپے ماہانہ دئیے جائیں : ہمایوں کبیر
لکشمی بھنڈار کے تحت مسلم خواتین کو بھی ایک ہزار رپے ماہانہ دئیے جائیں : ہمایوں کبیر

By

Published : Jul 28, 2023, 8:11 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال اسمبلی آج اس وقت حکمراں جماعت کو حیرت انگیز صورت حال کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ہمایوں کبیر کے اس مطالبے پر حکمراں جماعت کے وزرا اور ممبران حیران ہوگئے ۔بعد میں صنعت و تجارت اور خواتین، بچوں اور سماجی بہبود کے وزیر ششی پنجا نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمایوں کبیر نے پرتیچی ٹرسٹ کی رپورٹ کا ذکر کیا اور کہا کہ ’’مسلم خواتین کی حالت مالی طور پر اچھی نہیں ہے۔ جب ہم پنچایتی انتخابات میں گئےتو مسلم خواتین کی شکایت کی تھی کہ ایس سی اور ایس ٹی سے تعلق رپنے والی خواتین کو ایک ہزار روپے ملتے ہیں ۔ششی پانجا نے کہا کہ لکشمی بھنڈار مذہبی بنیاد پر نہیں دی جارہی ہے۔وزیر اعلیٰ پسماندہ افراد کےلئے متعین کررکھی ہے۔ اس وقت لکشمی بھنڈر سے مستفید ہونے والوں کی تعداد 1 کروڑ 98 لاکھ 37 ہزار 33 ہے۔

اس کے جواب میں ہمایوں کبیرنے پھر کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ مذہبی طور پر نہیں کیا جاتا۔ کم از کم او بی سی مسلم خواتین کو 1000 روپے دیئے جائیں۔ بعد میں ہمایوں کبیر سے کہا گیا کہ یہ اسکیم وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی اختراع ہے اس پر سوال اٹھانے سے قبل پارلیمانی پارٹی سے انہیں بات کرنی چاہیے۔

ششی پانجا کے بعد اسپیکر بمان بنرجی نے ہمایوں کبیرکو مخاطب کرتے ہوئے کہ کہ آپ امرتیہ سین کی رپورٹ کی بات کر رہے ہیں۔ یہ اہم ہےکہ آپ مذکورہ رپورٹ کو ٹیبل کریں گے۔" ان کی مزید درخواست کے ساتھ، "جب آپ لکشمی بھنڈر کے بارے میں سوال پوچھ رہے ہوں تو بنگالی میں کریں۔ اتفاق سے، ہمایوں نےسیشن کے دوران انگریزی میں سوالات پیش کیے اور پوچھے۔ انہوں نے اپنے سوال کو صاف کرتے ہوئے کہاکہ ’ریاست میں مسلم خواتین کی مالی حالت خراب ہے۔ یہ تصویر مختلف رضاکار تنظیموں کے سروے کے ذریعے سامنے آئی ہے۔ حکومت کے لیے ایسا ذات پات پر مبنی سروے کرنا کبھی ممکن نہیں ہے۔‘‘ سابق وزیر ہمایوں نے دعویٰ کیا کہ ان تمام سروے سے مسلم خواتین کی مالی حالت کا پتہ چلتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata Banerjee Slam BJP بنگال کو بدنام کرنے والے اترپردیش، منی پواور تری پورہ کو فراموش کر دیتے ہیں

ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی کے مطالبے پربی جے پی پارلیمانی پارٹی کے رکن اور بھگوان پور کے بی جے پی ایم ایل اے رابندر ناتھ میتی نے کہاکہ ’ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی ہمایوں بابو نے اسمبلی میں جو مطالبہ اٹھایا ہے وہ بہت ہی متعلقہ ہے۔ ہم شروع سے کہہ رہے ہیں کہ یہ حکومت اقلیتی برادریوں کو اپنے ووٹ بینک کے طور پر استعمال کر رہی ہے اور ان کی ترقی خود حکومت نہیں چاہتی۔ اس لیے اگر یہ حکومت اس تجویز کو قبول نہیں کرتی جو انہوں نے ایوان میں پیش کی ہے تو اس حکومت کی اصل شکل اقلیت کے سامنے آ جائے گی۔ اور یہ ثابت کرے گا کہ وہ صرف ووٹ بینک کے طور پر استعمال ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ اگر ان (ہمایوں) کی طرف سے اٹھائے گئے مطالبات کو اس ریاستی حکومت نے پورا نہیں کیا تو انہیں اسمبلی کی رکنیت اور ترنمول پارٹی سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details