مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 کی تاریخ جوں جوں قریب آ رہی ہے توں توں سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سیاسی رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ بھی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان بیان بازی کا سلسلہ زوروں پر ہے۔
بی جے پی اپنے اعلیٰ رہنماؤں کی مدد سے مغربی بنگال میں روزانہ جلسہ و جلوس کے ذریعہ عوام کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہے۔ وہیں لفٹ فرنٹ اور کانگریس اتحاد اپنی کھوئی ہوئی زمین واپس حاصل کرنے کے لئے کمرکس کر انتخابی میدان میں اتر چکے ہیں۔
دوسری طرف پارٹی بدلنے کے کھیل میں ابتدائی نقصان کا سامنا کرنے کے بعد ترنمول کانگریس اپنی پوری طاقت کے ساتھ حزب اختلاف جماعتوں پر ٹوٹ پڑی ہے۔ وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ شھبندو ادھیکاری کالی داس سے کم نہیں ہیں۔ وہ بھی جس ڈال پر بیٹھتے ہیں اسی کو کاٹنے لگتے ہیں۔