اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی پر جانچ ایجنسیز کے استعمال کرنے کا الزام

مغربی بنگال کے وزیر فرہاد حکیم نے مرکزی حکومت پر جانچ ایجنسیز کو انتخابات کے لیے استعمال کرنے کا الزام لگایا۔

بی جے پی پر جانچ ایجنسیز کے استعمال کرنے کا الزام
بی جے پی پر جانچ ایجنسیز کے استعمال کرنے کا الزام

By

Published : Oct 19, 2020, 7:00 AM IST

ریاست مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما اور ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا جانچ ایجنسیز کو استعمال کرنا جائز نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھترودھرمہتو سے متعلق جو خبریں آرہی ہیں، اس پر کچھ نہیں کیا جاسکتا ہے جبکہ انہوں نے کہا کہ وزیر فرہاد نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ یہاں کیا چل رہا ہے۔

چھتر دھر مہتو کورونا وائرس میں مبتلا ہیں یا نہیں ہیں اس کی رپورٹ تو سی ایچ ایم او دے گی، اس پر ریاستی حکومت کیوں جواب دے گی۔

بی جے پی پر جانچ ایجنسیز کے استعمال کرنے کا الزام

فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ بی جے پی رکن پارلیمان سودیب کو چھتر دھر مہتو میں زیادہ دلچسپی ہے، ان سے کوئی سوال کیوں نہیں کرتا ہے؟

بی جے پی کے درگاپوجا کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے سیاسی جماعت درگا پوجا کرتی آئی ہے لیکن اس نے اس کے پیش نظر سیاست نہیں کی، لیکن بی جے پی ہر معاملے میں سیاست کررہی ہے۔

واضح رہے کہ جنگل محل کے سابق رہنما چھتر دھر مہتو کو جانچ ایجنسی تفتیش کے لیے بلائی تھی لیکن کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی بات کہی لیکن حاضر نہیں ہوئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details