مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنما اور وزیر فرہاد حکیم نے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ جے پی نڈا ایک پارٹی کے صدر ہی،ں وہ کچھ بھی بول سکتے ہیں۔ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ان کی باتوں میں کتنی سچائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا ہر دوسرے دن بنگال کے دورے پر آ رہے ہیں۔ ان کے دوروں سے کچھ بھی فرق پڑتا نظر نہیں آ رہا ہے۔
فرہاد حکیم نے کہا کہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے کہنے سے بنگال کے عوام پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے۔ ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ سوچنے کی بات ہے کہ جے پی نڈا کے جلسے میں لوگوں کی بھیڑ نہیں ہو رہی ہے۔ لوگوں کو سمجھ میں آ گیا ہے کہ یہ پارٹی صرف بولنے والی ہے۔