فرہاد حکیم نے کہا کہ بھارت بنگلہ دیش بین الاقوامی سرحد سے ملحقہ اضلاع میں رہنے والے لوگ بھارتی ہیں، اب اور انہیں ووٹ دینے کا بنیادی حق حاصل ہے۔
فرہاد حکیم نے کہا کہ لیکن اسمبلی انتخابات کے مدنظر سرحد سے متصل گاؤں میں رہنے والے غریب لوگوں کو پریشان کرنے پر انتخابی کمیشن سے بی ایس ایف کی شکایت کی۔
ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ سرحدی محافظوں کا کام ہے، ملک کی حفاظت کرنا ہوتا ہے عام لوگوں کو پریشان کرنا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا تھا کہ پانچ لاکھ روہنگیا مسلمانوں کے نام ووٹرز لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ ایک بچکانہ بیان ہے۔
انتخابی کمیشن کے سربراہ سنیل اروڑہ فرہاد حکیم نے کہا کہ انتخابی کمیشن کو اس معاملے کی تفتیش کرکے تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پر لانی چاہیے تاکہ لوگوں کو سچائی کا پتہ چل سکے، انتخابی کمیشن کے سربراہ سنیل اروڑہ کی کل جماعتی میٹنگ میں ترنمول کانگریس کی جانب سے فرہاد حکیم، ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری پارتھو چٹرجی اور صدر سبرتو بخشی بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ گزشتہ روز بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے الزام لگایا تھا کہ پانچ سے چھ رہنگیا مسلمانوں اور بنگلہ دیشی شہریوں کے نام ووٹرز لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔