اردو

urdu

ETV Bharat / state

'گورنر کے بیان پر ردعمل ضروری نہیں' - حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری پارتھو چٹرجی

ریاستی وزیر تعلیم پارتھوچٹرجی نے گورنرجگدیپ دھنکر کی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ان کے بیان پرردعمل کرنا ضروری نہیں سمجھتا ہوں۔ میرے پاس کام نہیں ہے کیا۔

'گورنر کے بیان پر ردعمل ضروری نہیں'
'گورنر کے بیان پر ردعمل ضروری نہیں'

By

Published : Feb 27, 2020, 10:26 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 7:35 PM IST

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری پارتھو چٹرجی نے کہاکہ گورنر جگدیہ دھنکر خود کہتے ہیں وہ ریاستی آئینی سربراہ ہیں۔

'گورنر کے بیان پر ردعمل ضروری نہیں'

انہوں نے کہاکہ وہ (گورنر)جو چاہئے بیان دے سکتے ہیں اور کسی بھی سرکاری افسر کو راج بھون طلب کرسکتے ہیں۔ اس پر ردعمل کرنا ضروری تھوڑی ہے۔

ریاستی وزیرنے کہاکہ مغربی بنگال میں انتخابات کب کس وقت کہاں کہاں کرائیں جائیں گے اس کے بارے میں گورنر کیسے فیصلہ کرسکتے ہیں۔ وہ آ ئینی سربراہ ضرورہیں لیکن انتخابات کرانے کی ذمہ داری ان پر نہیں ہے۔

'گورنر کے بیان پر ردعمل ضروری نہیں'

ترنمول کا نگریس کے قومی جنرل سکریٹری کاکہنا ہے کہ گورنر جگدیپ دھنکر ریاست میں انتخابات کرانے کے لئے سجنیدہ ہیں ۔ وہ ریاستی حکومت کرنے کے بجائے ریاستی الیکشن کمیشن کے سی ای او کو بات چیت کرنے کے لئے راج بھون بلاتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت اور ریاستی الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات کے لئے بات چیت کررہی ہے۔ آئندہ چند دنوں کے دوران سب کچھ منظر عام پر آ ہی جائے گا۔

واضح رہے کہ گورنر جگدیپ دھنکر نے ریاستی الیکشن کمیشن کے سی ای او کو راج بھون میں طلب کرکے آئندہ انتخابات کے سلسلے میں بات چیت کی ہے۔

گورنر اور ریاستی الیکشن کمیشن کے سی ای او کے درمیان میٹنگ کی حکمراں جماعت سمیت بایاں محاذ اور کانگریس نے تنقید کی ہے ۔

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے اگلے چند ایک دو مہینے میں ہونے والے میونسپلٹی انتخابات کے پیش نظر ریاستی الیکشن کمشنر سورو کمار داس کو راج بھون طلب کرکے نصف گھنٹے تک میٹنگ کی ۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 7:35 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details