اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا کے علا ج کیلئے 15مزید اسپتال قائم کیے جائیں گے

غیر مقیم مزدوروں کی واپسی کے بعدمغربی بنگال میں کورونا وائرس کے کیسوں میں تیزی کے دوران ریاستی حکومت نے کورونا وائرس کی بیماریوں کے علاج کیلئے 15مزید اسپتال کومختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کورونا کے علا ج کیلئے 15مزید اسپتال قائم کیے جائیں گے
کورونا کے علا ج کیلئے 15مزید اسپتال قائم کیے جائیں گے

By

Published : Jun 2, 2020, 10:38 PM IST

اس کیلئے مغربی بنگال حکومت نے محکمہ صحت کو ہدایات جاری کردی گئی ہے اور جلد ہی اس پروجیکٹ پر کام شروع ہوجائے گا۔اس وقت بنگال میں کورونا وائرس کے علاج کیلئے 69اسپتال ہیں جن میں سے 16ریاستی حکومت کے تحت چل رہے ہیں باقی پرائیوٹ اسپتال ہیں۔

کورونا کے علا ج کیلئے 15مزید اسپتال قائم کیے جائیں گے

15نئے کورونا اسپتال کو بنانے کا فیصلہ شمالی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔یہ اسپیشل اسپتال کوچ بہار، علی پور دوران، شمالی دیناج پور، مالدہ مرشدآباد، ندیا، بیر بھوم،ہگلی اور ہوڑہ میں بنائے جائیں گے۔

اب تک بنگال میں غیر مقیم پانچ لاکھ مزدور ریاست میں واپس آچکے ہیں۔یہ مزدور مہاراشٹر، گجرات، تمل ناڈو سے واپس آئے ہیں۔انہیں کورونا ہاٹ اسپاٹ کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

بنگال حکومت کے محکمہ صحت نے کہا کہ چند ہفتے تک ریاست کے کئی علاقے کورونا وائرس سے مکمل طور پر فری تھے مگر غیر مقیم مزدور کو آنے کی وجہ سے وہاں بھی کورونا وائرس کے کئی کیس آگئے ہیں

۔انہوں نے کہا کہ 29مئی تک کوچ بہار ضلع گرین زون تھا مگر چند دن میں یہاں 87کیس آچکے ہیں۔یہی صورت حال بانکوڑہ، شمالی دیناج پور،مرشدآباد،مالدہ،پرولیا،جھاڑگرام اور دارجلنگ کا تھا۔یہ اضلاع گرین زون میں تھا مگر اب یہاں کورونا وائرس کے مریض سامنے آرہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details