مغربی بنگال الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد کہا کہ انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں مکمل ہیں اور وہ انتخابات کرانے کو تیار ہیں۔ تاہم کورونا وائرس کو لے کر ملک کے موجودہ حالات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔
بنگال میں بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کا امکان ریاستی الیکشن نے اشارہ دیا ہے کہ کارپوریشن انتخابات کو موخر کیا جاسکتا ہے۔ تاہم اس سلسلے میں حتمی فیصلہ اگلی میٹنگ کے بعد کیا جائے گا۔
سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد کمیشن نے پریس کانفرنس میں اشارہ دیا ہے کہ کورونا وائرس کا خوف چوںکہ اس وقت پوری دنیا پر حاوی ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی و ریاستی حکومتوں نے اجتماعات اور پروگرامز سے منع کردیا ہے۔ سیاسی جماعتوںنے بھی کلکتہ کارپوریشن سمیت دیگر میونسپلٹیوں کے انتخابات موخرکرنے کی سفارش کی ہے اس لئے ہم نے اگلی میٹنگ میں جائزہ لینے کے بعد کوئی حتمی فیصلہ کریں گے ۔
بنگال میں بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کا امکان ریاستی الیکشن کمیشن نے کارپوریشن انتخابات کے شیڈول کا گرچہ ابھی اعلان نہیں کیا تھا تاہم قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ اپریل کے تیسرےہفتے میں کولکاتا اور ہوڑہ میونسپلٹی کے انتخاب ہوسکتے ہیں ۔
لیکن جس طریقے سے ملک بھر میں اور ریاست میں کورونا انفیکشن پھیل رہے ہیں ۔اس سے خطرات میں اضافہ ہوا۔
کل جماعتی میٹنگ سے قبل ہی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ریاستی الیکشن کمیشن سے اپیل کی تھی کہ ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر کلکتہ کارپوریشن اور ہوڑہ کارپوریشن کے انتخابات کوموخر کرئے جائیں ۔
سیاسی جماعتوں کے نمائندے کے ساتھ میٹنگ میں ریاستی الیکشن کمشنر سوربھ داس سمیت کمیشن کے اعلی عہدیدار موجود تھے۔ امید کی جارہی ہے کہ رمضان کے بعد انتخاب ہوسکتے ہیں-
دوسری طرف ریاستی حکومت نے کوروناوائرس کے پیش نظر ریاست بھر الرٹ جاری کر رکھا ہے۔ 16 مارچ سے 15 اپریل تک ریاست کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیوں سمیت تمام تعلیمی ادارے کو بند رکھنے کاحکم دیا ہے۔