اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بی جے پی کے خلاف ممتا بنرجی ہی واحد چہرہ' - وزیرتعلیم پارتھو چٹرجی

ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری پارتھوچٹرجی نے کہا کہ بی جے پی کے خلاف ممتا بنرجی ہی واحد چہرہ ہیں۔

'بی جے پی کے خلاف ممتا بنرجی ہی واحد چہرہ'
'بی جے پی کے خلاف ممتا بنرجی ہی واحد چہرہ'

By

Published : Mar 13, 2020, 6:46 PM IST

مغربی بنگال کے وزیرتعلیم پارتھو چٹرجی نے کہاکہ کانگریس اوربایاں محاذ کے لوگ بی جے پی کے ساتھ مل کر ممتا حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش کرتی رہی ہے۔

ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری پارتھو چٹرجی نے کہاکہ اس لئے ہم نے پانچواں امیدوار دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پارلیمنٹ میں ترنمول کانگریس کی طاقت میں اضافہ ہو۔

'بی جے پی کے خلاف ممتا بنرجی ہی واحد چہرہ'

انہوں نے کہاکہ ریاست میں بلدیاتی انتخابات اور اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر کانگریس اور بایاں محاذ نے اتحاد کرکے ترنمول کانگریس کو کمزور کرنے کے لئے بی جے پی کو مضبوط بنا رہے ہیں۔

وزیرتعلیم نے کہاکہ مغربی بنگال سے راجیہ سبھا کے لئے پانچواں امیدار اتارنے کا فیصلہ درست ہے۔ بی جے پی کو کمزور اور شکست دینے کے لئے یہ ضروری ہے لیکن ریاست کی کانگریس اور بایاں محاذ کو یہ بات سمجھ میں نہیں آرہی ہے۔

پارٹی کے جنرل سیکریٹری پارتھوچٹرجی نے کہا ہے کہ پارٹی اس پر غور کررہی ہے ۔ چند دنوں کے دوران سب کچھ واضح ہوجائے گا۔اس کے لئے انتظار کرناپڑے گا۔ راجیہ سبھا میں ترنمول کانگریس کے تمام امیدواروں کوکامیا بی ملے گی۔ ہمیں کسی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترنمول کے سبرتوبخشی اور دنیش تریویدی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ موسم بے نظیر نور اور ارپیتا گھوش جمعہ کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

ممبراسمبلی کے تعداد کے اعتبار سے ترنمو ل کانگریس کے صرف چار امیدوار ہی کامیاب ہوسکتے ہیں اور پانچویں سیٹ کیلئے کانگریس اوربایاں محاذ کو مشترکہ امیدواری کی کامیابی طے مانی جارہی تھی۔

اس سے قبل ممتا بنرجی نے صرف چار امیدواروں کے نام کا اعلان کیا تھا مگر اب بکاش رنجن بھٹاچاریہ جو کلکتہ ہائی کورٹ میں مختلف کیسوں میں حکومت کے خلاف پیروی کرتے ہیں کی راہ کو مشکل بنانے کیلئے پانچواں امیدوار کھڑا کرنے کا اشارہ دیا ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details