اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیرتعلیم کی گورنر پرتنقید - وزیرتعلیم پارتھوچٹرجی

ریاستی وزیرتعلیم پارتھو چٹرجی نے گورنر جگدیپ دھنکر پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ گورنر چانسلر کارول ادا کرنے میں پوری طرح سے ناکام رہے ہیں۔

وزیرتعلیم کی گورنر پرتنقید
وزیرتعلیم کی گورنر پرتنقید

By

Published : Jan 16, 2020, 8:54 PM IST

مغربی بنگال کے وزیرتعلیم پارتھوچٹرجی نے ایک بار پھرریاستی گورنر جگدیپ دھنکر پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ چانسلر کا رول ادا کرنے میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

وزیرتعلیم کی گورنر پرتنقید

انہوں نے کہاکہ گورنر کام کم کرتے ہیں اور تنقید زیادہ کرتے ہیں۔ تنقید اگر برائے تعمیر ہوتو سن کر اچھا لگتا ہے لیکن وہ جس موضوع پر بات کرتے ہیں اس سے لوگوں کی پریشانیاں بڑھ جاتی ہے۔

وزیر تعلیم نے کہاکہ گورنر جگدیپ دھنکر نے گزشتہ 13 جنوری کو ریاست کے تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر وں کی میٹنگ بلائی تھی جس میں ایک بھی وائس چانسلر ان کی میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔

ترنمول کانگریس کے رہنما کاکہنا ہے کہ گورنر کا عہدہ بہت بڑا ہوتا ہے۔ عام وخاص سب کے سب ان کی عزت کرتے ہیں لیکن ایسا بھی کیا کہ آپ ہر معاملے میں بیان بازی کریں۔

انہوں نے کہاکہ ریاستی اسمبلی میں حکومت نے تین بل کو منظوری کے لیے گورنر کے پاس بھیجا ہے لیکن انہوں نے اب تک ان تمام بل کوہری جھنڈی نہیں دکھائی ہے۔

ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر بنگلہ فلم کی نامور شخصیات نے این آرسی،سی اے اے اور این پی آر کاغذ نہ دینے کی بات کہی تھی۔ نامور شخصیات کا کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہے۔ لیکن سی اے اے اور این آرسی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ لیکن گورنر کوان کا احتجاج پسند نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ آخر چل کیا رہا ہے۔ گورنر صاحب کرنا کیا چاہتے ہیں۔ کچھ بھی تو واضح نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details