اردو

urdu

ETV Bharat / state

ملک کو متحد رکھنے کے لئے نیتاجی کے آئیڈولوجی پر عمل کرناہی ہوگا'

ریاستی بی جے پی کے نائب صدر چندر کمار بوس نے کہاکہ اگرمرکز میں برسراقتدار ان کی پارٹی کی حکومت نیتاجی سبھاش چندر بوس کے اسیکولر آئیڈولوجی پرعمل نہیں کرتی توملک کے بکھرنے کاخطرہ ہے۔

ملک کومتحد رکھنے کے لئے نیتاجی کے آئیڈولوجی پر عمل کرناہی ہوگاا'
ملک کومتحد رکھنے کے لئے نیتاجی کے آئیڈولوجی پر عمل کرناہی ہوگاا'

By

Published : Jan 23, 2020, 7:19 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 3:47 AM IST

نیتاجی سبھاس چندر بوس کے بہن کے پوتے اور مغربی بنگال بھارتیہ جنتاپارٹی کے نائب صدر چندرکمار بوس نے آج کہا ہے کہ اگر ان کی پارٹی ملک کو متحد کرنے کے لئے نیتاجی سبھاش چندربوس کے سیکولر آئیڈیا پر عمل نہیں کیا تو ملک بکھر جائے گا۔

چندرکماربوس نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت چاہتی ہے کہ بھارت کو متحد رکھا جائے تو نیتاجی کی آئیڈولوجی پر عمل کرنا ہی ہوگا

انہوں نے کہاکہ کیونکہ ان کے آئیڈولوجی میں مذہبی بنیاد پر تفریق کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ملک کئی حصوں میں تقسیم ہوجائے گا۔

بی جے پی کے رہنما نے کہا کہ نیتاجی سبھاش چندربوس کے آزاد ہند فوج(انڈین نیشنل آرمی میں) ہندو مسلم سکھ اور عیسائی سب شامل تھے اور سب ملک کی آزادی کیلئے جدو جہد میں حصہ لیا۔

ملک کومتحد رکھنے کے لئے نیتاجی کے آئیڈولوجی پر عمل کرناہی ہوگاا'

چندر کمار بوس نے کہا کہ میں بی جے پی میں اس یقین کے ساتھ ہوں کہ مذہب انسان کا ذاتی معاملہ ہے اور جو لوگ اس نظریہ پر یقین نہیں رکھتے ہیں وہ دراصل ہندوستان کو ٹکرے ٹکڑے میں تقسیم کرنے والے ہیں۔

خیال رہے کہ کے 2019 کے لوک سبھا انتخاب میں چند کمار بوس نے جنوبی کلکتہ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر انتخاب میں حصہ لیا تھا مگر انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس سے قبل آج صبح چندر کمار بوس نے ایک ٹویٹ کیا جسے انہوں نے پرائم منسٹر آفس کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

بوس نے کہا کہ انہوں نے اس معاملے میں پی ایم او کوخط بھی لکھا ہے۔بوس نے کہا کہ بی جے پی نے گاندھی سنکلپ یاترا نکالا تھا اور میں بھی اس میں شریک تھا۔مگر عوامی طور پر اس مہم کو پذیرائی نہیں ملی۔

انہوںنے کہاکہ میں گاندھی جی کی توہین نہیں کررہا ہوں اور نہ انہیں چھوٹا کررہا ہوں مگروزیراعظم کے لئے میرے پاس ایک مشورہ ہے کہ وہ اب نتیاجی کی یاد میں نیتاجی سنکلپ یاترا پورے ملک میں نکالے مجھے امید ہے کہ ملک کے عوام اس کی پذیرائی کریں گے۔

نیتاجی سبھاش چندر بوس نے بھارت کی تحریک آزادی میں کلیدی رول ادا کیا ہے۔

ملک کومتحد رکھنے کے لئے نیتاجی کے آئیڈولوجی پر عمل کرناہی ہوگاا'

انڈین نیشنل کانگریس سے استعفیٰ دینے کے بعد انہوں نے فارورڈ بلاک کیا اور اس کے بعد انہوں نے برطانوی فوج کا مقابلہ کرنے کیلئے آزاد ہند فوج کی تشکیل کی تشکیل کی۔

نیتا جی سبھاش چندر بوس کی موت کا معاملہ اب معمہ بنا ہوا ہے۔ مختلف رپورٹوں میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ تائیوان میں جہاز حادثے میں نیتاجی کی موت ہو گئی تھی تاہم اب تک اس معاملے میں کوئی یقینی بات نہیں کہی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چندر کمار بوس نے مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش سمیت ان رہنماؤں کی سخت تنقید کرتے ہیں جو مذہب کے نام پر سیاست کرتے ہیں۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 3:47 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details