اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریاستی بی جے پی صدر کا این آرسی پریو ٹرن - بنگال میں این آر سی کرانے کی بات کر چکے ہیں

این آر سی پر بی جے پی کے رکن میں تبدیلی آرہی ہے بی جے پی رہنما این آر سی پر اب تک ببانگ بولتے نظر آ رہے تھے کہ بنگال اور پورے ملک میں این آر سی ہو کر رہے بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ بھی کولکاتا میں ایک تقریب میں بولتے نظر آئے کہ ایک ایک درانداز کو این آر سی کی مدد سے چن چن کر نکالا جایے گا لیکن اب بی جے پی این آر سی پر نرم رویہ اختیار کر رہی ہے۔

ریاستی بی جے پی صدر کا این آرسی پریو ٹرن
ریاستی بی جے پی صدر کا این آرسی پریو ٹرن

By

Published : Dec 26, 2019, 11:20 PM IST

این آر سی کو انتخابی ایجنڈا بنانے والی بی جے پی کا اب این آر سی پر بدلا ہوا موقف سامنے آ رہا ہے . پہلے مغربی بنگال کے ضمنی انتخابات اور پھر جھاڑکھنڈ میں ملی ہار کے لئے این آر سی کو زمہ دار مان رہی ہے. گزشتہ دنوں بی جے پی کے کارگزار قومی صدر جے پی نڈا نے کولکاتا میں شہریت ترمیمی قانون کی حمایت میں ریلی میں شرکت کی تھی.

ریاستی بی جے پی صدر کا این آرسی پریو ٹرن

ریلی سے خطاب بھی کیا تھا لیکن اپنی تقریر میں ایک بار بھی این آر سی کا ذکر نہیں کیا تھا۔ وہیں این آر سی کے سلسلے میں مغربی بنگال پر بی جے پی سب سے زیادہ سرگرمی کا مظاہرہ کر رہی تھی۔ مغربی بنگال بی جے پی کے صدر کئی بار بنگال میں این آر سی کرانے کی بات کر چکے ہیں۔

انہوں نے این آر سی پر نرم رخ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے این آر سی کو نافذ نہیں کیا ہے بلکہ آسام میں ہونے والا این آر سی سپریم کورٹ کی ہدایت پر کیا گیا ہے ۔ اگر سپریم کورٹ پورے ملک میں این آر سی کرانے کے ہدایت دے گی تو پورے ملک میں این آر سی ہوگا ۔

ریاستی بی جے پی صدر کا این آرسی پریو ٹرن

سیاسی پارٹی کے طور پر ہم نے بھی بنگال میں این آر سی کا مطالبہ کیا تھا کیونکہ یہاں پر بہت لوگ غیر قانونی طور رہے رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے ہمارے سیاسی اور معاشی زندگی پر اثر پر رہا ہے ہم گھر گھر جاکر لوگوں کو این آر سی کے بارے میں سمجھا ئیں گے۔

سلی گوڑی میں بی جے پی نے کہا کہ این آر سی راجیو گاندھی کے دور میں پاس ہوا تھا بی جے پی سپریم کورٹ کی ہدایت پر یہ کیاہے اور ملک میں این آر سی ہوگا یا نہیں وہ مستقبل کی بات ہے۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details