اردو

urdu

ETV Bharat / state

'اپوزیشن رہنماوں کو جھوٹے معاملے میں پھنسایا جا رہا ہے' - بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا ہے

مغربی بنگال بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر دلیپ گھوش نے کہا ہے کہ ‘ریاست میں حالات بہت خراب ہے، تشدد کی وارداتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے. ’

'اپوزیشن رہنماوں کو جھوٹے معاملے میں پھنسایا جا رہا ہے
'اپوزیشن رہنماوں کو جھوٹے معاملے میں پھنسایا جا رہا ہے

By

Published : Oct 29, 2020, 4:43 PM IST

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا ہے کہ جکمراں جماعت ترنمول کانگریس
بی جے پی سمیت دوسری اپوزیشن پارٹیوں کے حامیوں کو جھوٹے معاملے میں پھنسا رہی ہے۔

مغربی بنگال بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر دلیپ گھوش نے کہا ہے کہ ‘ریاست میں حالات بہت خراب ہے. تشدد کی وارداتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے. ’

انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس اقتدار پر قبضہ برقرار رکھنے کے لئے اپوزیشن رہنماوں کو ہدف بنا رہی ہے۔

کورونا وائرس سے نجات پانے کے بعد پہلی مرتبہ عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس بی جے پی کے حامیوں کو جھوٹے معاملے پھنسا رہی ہے ـ

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس نے اب تک بی جے پی کے سینکڑوں حامیوں کو چھوٹے مقدمات میں پھنسا کر جیل بھیج چکی ہے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے یہ بھی کہا کہ نہ صرف بی جے پی بلکہ سی پی آئی ایم کے رہنماوں کو بھی ہدف بنا رہی ہے.

انہوں نے کہا کہ ریاست میں بی جے پی کی حکومت بنتی ہے تو جھوٹے مقدمات کے تحت جتنے سیاسی رہنماوں کو جیل بھیجا گیا ہے انہیں آزادی دلائی جائے گی ۔

واضح رہے کہ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کورونا میں مبتلا ہو گئے تھے.

کورونا سے نجات پانے کے بعد پہلی مرتبہ وہ عوام سے مخاطب ہوئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details