مغربی بنگال بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر دلیپ گھوش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں کوروناوائرس سے متاثر ین کی تعداد میں تیزی سے آضا فہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مریضوں کی تعداد میں اضا فہ ہو نے کے ساتھ ساتھ کئی لوگوں کی موت ہو چکی ہے لیکن افسوس کا عالم یہ ہے کہ ریاستی حکومت کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد صحیح بتا نہیں رہی ہے۔
بی جے پی کے ریاستی صدر نے کہاکہ کوروناوائرس سے پورا بھارت متاتر ہے۔ جن ریاستوں میں کوروناوائرس سے موت ہو ئی ہے وہاں سے بالکل درست رپورٹ آ رہی ہے
رکن پارلیمان کاکہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کہتی ہیں کہ کوروناوائرس سے تین افراد کی موت ہو ئی ہے جبکہ اس کے برعکس محکمہ صحت کے مطابق مرنےوالوں کی تعداد سات ہے۔