مغربی بنگال بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر دلیپ گھوش نے وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ان کے پاس اب کوئی کام رہ نہیں گیا ہے اس لیے وہ شمال اور جنوب بنگال کا دورہ کررہی ہیں۔ لوگوں میں ان کی مقبولیت میں کمی آچکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پاس کوئی کام نہیں رہ گیا ہے۔ وہ وزیراعلیٰ ہیں ۔ ان کے پاس ریاست کو آگے لے جانے کی ذمہ داری ہے ۔ مگر انہیں دیکھ کر ایسا لگتا ہے۔وہ ان دنوں بے روزگار ہو گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ کے دارجلنگت پر دورے پر تنقید کرتے ہوئے دلیپ گھوش نے کہاکہ مرکزی کولکاتا اور جنوبی بنگال کے بعد اب وہ شمالی بنگال کا دورہ کررہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ شمالی بنگال(پہاڑ)کا دورہ کرنے سے ترنمول کانگریس کو کوئی فائدہ ہونے والا نہیں ہے۔ پہاڑ کے لوگ ان پر بھروسہ نہیں کرتے ہیں۔ لوگوں کا ان پر بھروسہ ہوتاتو گزشتہ لوک سبھا میں بی جے پی کو کامیا بی نہیں ملتی۔