مغربی بنگال بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر دلیپ گھوش نے کہاکہ مرکزی حکومت ریاست مغربی بنگال کی مدد کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہتی ہیں لیکن وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو بی جے پی سے مسئلہ ہے اس لئے وہ ریاست کی ترقیاتی کاموں کونظر انداز کرتی ہیں
مرکزی حکومت کے ذریعہ بنگال کےلئے فنڈ جاری نہیں کرنے پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا وزیر اعظم مودی کو خط لکھے جانے پر دلیپ گھوش نے کہا کہ جب مرکز بنگال کے وزیر اعلی کو فون کرتا ہے تو وہ جواب نہیں دیتی ہے؟
ممتا بنرجی نے عوام کو گمراہ کرنے کےلئے خط لکھا ہے ۔خط کے ذریعے بھرم پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ہماری مرکزی حکومت کسی کو بھی ان کے حقوق سے محروم نہیں کرتی ہے۔