مغربی ببگال بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر اوررکن پارلیمان دلیپ گھوش اکثر وبیشتر متنازعہ بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ اس مرتبہ انہوںنے سیاست سے ہٹ کرجادب پوریونیورسٹی کے طلباء کے احتجاج کرنے کی وجہ سے ہدف تنقید بنایا ہے۔
ان کے متنازعہ بیانات کے سبب مغربی بنگال کی سیاست میں ہنگامہ آرائی ہوتی رہتی ہے۔ لوگ سڑکون پر اترآتے ہیں۔
بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر دلیپ گھوش نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہاکہ جادب پور یونیورسٹی کے طلباء روزانہ احتجاج کے نام پر ہنگامہ کھڑا کرتے ہیں وہ انقلابی نہیں بلکہ منشیات کے عادی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ طلباء اکثر وبیشتر نشے میں دھت رہتے ہیں۔ نشے میں ھت ہونے کی وجہ سے وہ سڑکو ں پر ہنگامہ کرتے ہیں جسے احتجاج کا نام دیا جاتا ہے۔
بی جے پی کے رکن پارلیمان نے کہاکہ میرے کہنے کا مطلب غلط نہ نکالاجائے۔ میں جوکچھ بھی کہہ رہا ہوں ثبوت کے ساتھ کہہ رہا ہوں۔ یونیورسٹی کیمپس کے باہر جاکر دیکھئے جہاں نوجوان ہنگامہ کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔