مغربی بنگال بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر دلیپ گھوش کا کہنا ہے کہ حیرت کی بات ہے کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ترقی کے دعویٰ کرتی ہیں لیکن حقیقت اس کے بر عکس ہے۔
انہوں نے کہا کہ فرکا بریج کی مرمت کے دوران اس کے ایک حصے کا گرنا کسی بھی قیمت پر قاقبل قبول ہے۔ اس حادثے میں کئی لوگوں کی جان گئی ہے۔ اس کا ذمہ کون لے گا۔'
بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ 'اتنے بڑے پروجیکٹ میں لاپروائی برتنا کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے۔ اس کے لئے قصورواروں کو سزا دی جانی چاہئے۔'
فراخا برج کے مہندم ہونے پربی جے پی کی ریاستی حکومت پر تنقید انہوں نے کہاکہ حکومت نے جس کمپنی کو ٹھیکہ دی ہے یقین وہ تجربہ کار کمپنی ہوگی۔ لیکن یہ کیا تمعیر کے دوران بر ج کا ایک حصہ مہندم ہوگیا۔
ریاستی بی جے پی کے صدر نے کہاکہ مغربی بنگال میں کچھ بھی ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ سب کچھ الٹا ہورہا ہے۔ وزیر اعلیٰ کچھ کہتی ہیں اور ہوتا کچھ ہے۔
انہوں نے کہاکہ لوگ جب کی مخالفت کرتے ہیں تو ان کے خلاف شکایت درج کرائی جاتی ہے۔ انہیں جیل بھیجا جا تا ہے۔ ریاست میں کیسا قانون چل رہا ہے۔ عوام کو پتہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ لوگوں کو بس 2021 اسمبلی انتخابات کا انتظار ہے۔ آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی طے ہے اور ریاست میں آئندہ حکومت بی جے پی کی ہو گی ۔ سرکاری کاموں میں غفلتی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروا ئی کی جائے گی۔ ہمیں ریاست میں عام لوگوں کی حمایت حاصل ہے۔
فراخا برج کے مہندم ہونے پربی جے پی کی ریاستی حکومت پر تنقید واضح رہے کہ مرشدآباد میں واقع فراخا برج کی مرمت کا کام جاری ہے۔ اس دوران برج کا ایک حصہ مہندم ہوجانے سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اس پر بی جے پی سمیت تمام اپوزیشن پارٹیوں نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو گھیرنے کی کوشش میں ہیں