اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگال بی جے پی نے محاجردوروں کو اپنے خرچ پر لانے کی پیشکش - مغربی بنگال بی جے پی کی خبر

لاک ڈاؤن کے سبب بیرون ریاستوں میں پھنسے بنگال کے مزدوروں کو ریاستی بی جے پی اپنے خرچ پرریاست لانے کے لئے تیار ہے ۔

بنگال بی جے پی نے محاجردوروں کو اپنے خرچ پر لانے کی پیشکش
بنگال بی جے پی نے محاجردوروں کو اپنے خرچ پر لانے کی پیشکش

By

Published : May 5, 2020, 6:10 PM IST

ملک میں کورونا وائرس کے خطرات کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن جاری ہے۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے بنگال کے ہزاروں مزدور ملک کے مختلف ریاستوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

بنگال بی جے پی نے محاجردوروں کو اپنے خرچ پر لانے کی پیشکش

مغربی بنگال بی جے پی کی طرف سے یہ الزام لگایا گیا ہے کہ مختلف ریاستوں میں پھنسے ہوئے بنگال کے مزدوروں کو واپس لانے کے لئے ریادتی حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی ہے۔

بی جے پی کے رہنما راہل سنہا نے آج کہا کہ ملک کے مختلف ریاستوں میں بنگال کے لوگ ہزاروں کی تعداد میں پھنسے ہوئے ہیں۔جن میں ذیادہ تر ایسے لوگ ہیں جو مزدوری کرنے کے لئے دوسرے ریاستوں میں گئے ہوئے تھے

بنگال بی جے پی نے محاجردوروں کو اپنے خرچ پر لانے کی پیشکش

لیکن لاک ڈاؤن میں پھنسے ہوئے ہیں۔راہل سنہا نے ریاستی حکومت پر الزام لگایا کہ ان مزدوروں کو بنگال واپس لانے ریاستی حکومت کی طرف سے کوئی کوشس نہیں ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید الزام لگایا ہے کہ محاضر مزدوروں کو دوسرے ریاستوں سے واپس لانے کے سلسلے میں ریاستی حکومت کی جانب سے جو نوڈل آفسر کا موبائل فون نمبر جاری کیا گیا اس پر فون کرنے سے کوئی نہیں اٹھاتا ہے۔راہل سنہا ریاستی حکومت کو کہا ہے کہ اگر حکومت ان مزدوروں کی واپسی کے سلسلے میں اگر سنجیدہ نہیں ہے تو بی جے پی اپنے خرچ پر بنگال کے لوگوں کو واپس لانے کے لئے تیار ہے۔

دوسری جانب آج صبح ہی اجمیر سے بنگال کے سینکڑوں افراد ٹرین کے ذریعے بنگال پہنچے ہیں۔ڈانکونی اسٹیشن پہنچنے پر ان کی جانچ کی گئی اس کے بعد ان خو بسوں کے ذریعے ان کے آبائی گاؤں بھیج دیا گیا۔اس موقع پر ترنمول کانگریس کے وزیر اور دوسرے رہنما بھی موجود تھے ۔
بی جے پی کی طرف الزامات لگائے جا رہے ہیں کہ ریاستی حکومت اس سلسلے میں کچھ نہیں کر رہی ہے راہل سنہا نے ممتا بنرجی سے اپیل کی ہے کہ وہ بی جے پی کو اپنے خرچ پر ان مزدوروں کو ریادت واپس لانے کا موقع دیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details