اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی کے رہنما کا یوٹرن - بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما شانتین باسو

ریاستی بی جے پی کے رہنما شانتین باسو نے اپنے متنازعہ بیان پر یوٹرن لیتے ہوئے کہاکہ بھارتی مسلمانوں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ہم بنگلہ دیش کے مسلمانوں کو ملک بدرکریں گے۔

بی جے پی کے رہنما کا یوٹرن
بی جے پی کے رہنما کا یوٹرن

By

Published : Jan 27, 2020, 7:37 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 4:29 AM IST

مغربی بنگال بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما شانتین باسو نے اپنےسابقہ بیان ہر یوٹرن لیتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے شہریت ترمیمی ایکٹ قانون لاکر بھاری عوام کے لئے بہت ہی اہم کام کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ، بنگلہ دیش اور افغانستان میں ظلم کا شکار ہونےو الے ہندؤں کو بھارتی شہریت دی جائے گی۔ ان کے لیے روز گار مہیا کرائی جائے گی۔

بی جے پی کے رہنما کاکہنا ہے کہ شہریت ترمیمی ایکٹ سے کسی ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس لوگوں کو گمراہ کررہی ہے۔

بی جے پی کے رہنما کا یوٹرن

انہوں نے کہاکہ میں نے کبھی بھارتی ملسمانوں کے خلاف بیان بازی نہیں کی ہے۔ میں نے کہا بھارتی مسلمانوں کو شہریت ترمیمی ایکٹ سے ڈرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ جس طرح ہندو بھارتی شہری ہیں ٹھیک اسی طرح مسلمان بھی شہری ہیں۔ مسلمانوں کی شہریت پر کوئی سوال اٹھا نہیں سکتا ہے۔

بی جے پی کے رہنما کاکہنا ہے کہ میں نے ہمشیہ سے ایک بات کہی ہے کہ غیر قانونی طریقے سے بھارت میں رہنے والے بنگلہ دیشی مسلمانوں کو ملک بدر کیا جائے گا۔ بنگلہ دیشی مسلمانوں کو اگر ملک بدر کیا جائے گا تواس کسی کو اعتراض نہیں کرنا چا ہئے کیوںکہ وہ بھارتی ہیں۔ لیکن چند لوگوں بھارتی مسلمانوں کو گمراہ کررہے ہیں اور ملک بدر کرنے کے نام پر ڈرا رہے ہیں۔

بی جے پی کے رہنما کا یوٹرن
واضح رہے کہ مغربی بنگال بھارتیہ جنتاپارٹی کے رہنما شانتین باسو نے گزشتہ روز شہریت ترمیمی ایکٹ کی حمایت میں جلسے کو خطاب کرتے متنازعہ بیان دیا تھا ۔

انہوں نے جلسے کے دوران کہا تھا کہ ہندو ہونا ہی سی اے اے کے لیے سرٹیفیکٹ ہے۔ ایک کروڑ بنگالی مسلمانوں کو ملک بدر کرنے کا منصوبہ بنالیاگیا ہے۔

اس کے علاوہ بی جے پی کے رہنما نے کہاتھاکہ مغربی بنگال میں شہریت ترمیمی ایکٹ کی مخالفت کرنےو الے تمام دنشوار اور ادیب مندر کے بچے ہیں۔ ان کے اس بیان پر کافی ہنگامہ ہوا تھا۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 4:29 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details