اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممتا کی پالیسی سے بنگال کے عوام پریشان - مغربی بنگال بھارتیہ جنتاپارٹی

بی جے پی کے سنیئررہنما مکل رائے نے کہاکہ 'وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے خود اپنی ہی پالیسی سے بنگال کو پریشان کررکھا ہے۔ بنگال کی عوام کو متبادل حکومت کی تلاش ہے'۔

ممتا کی پالیسی سے بنگال کے عوام پریشان
ممتا کی پالیسی سے بنگال کے عوام پریشان

By

Published : Jan 17, 2020, 8:52 PM IST

مغربی بنگال بھارتیہ جنتاپارٹی کے سنیئررہنما مکل رائے کا کہنا ہے کہ 'ممتابنرجی کی پالیسی ان کے لیے پریشانی کی وجہ بن گئی ہے'۔

انہوں نے کہاکہ ممتا بند کمرے میں کچھ کہتی ہیں اورعوامی جلسے میں کچھ کہتی ہیں۔ وہ ایک طرف وزیراعظم نریندرمودی کا استقبال کرتی ہیں اور دہلی میں این پی آر کی میٹنگ میں مخالفت کرتی ہیں۔

ممتا کی پالیسی سے بنگال کے عوام پریشان

مکل رائے کاکہنا ہے کہ'وہ ہمیشہ اچھی چیزوں کی مخالفت کرتی ہیں۔ شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی میں خامی ہے تو وہ عوامی طور پرکیوں نہیں کہتی ہیں۔

گورنر سے تلخ تعلقات پر بی جے پی کے رہنما نے کہاکہ گورنر جگدیپ دھنکر ریاست کے آئینی سربراہ ہیں۔

وہ میٹنگ طلب کرسکتے ہیں۔ میٹنگ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے پرکوئی کچھ بھی نہیں کہہ سکتا ہے۔

ممتا کی پالیسی سے بنگال کے عوام پریشان

اس لیے میں کہتا ہوں کہ ممتابنرجی کی پالیسی ریاست کے عوام کے لیے مصیبت بن گئی ہے۔ آئندہ 2021 اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کا صفایا ہو جائے گا۔ مرکزی فورسز کی موجودگی میں انتخابات کرایا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے وزیراعلیٰ کی اجازت ضروری نہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details