اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی کے رہنما کا ترنمول کانگریس پر سنگین الزام

ریاستی بی جے پی کے سنیئر رہنما مکل رائے نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہاکہ شہریت ترمیمی ایکٹ سے بچانے کے لیے ایک مخصوص طبقے سے موٹی رقم وصول کررہی ہے۔

By

Published : Jan 1, 2020, 6:11 PM IST

بی جے پی کے رہنما کا ترنمول کانگریس پر سنگین الزام
بی جے پی کے رہنما کا ترنمول کانگریس پر سنگین الزام

مغربی بنگال بھارتیہ جنتاپارٹی کے سنیئر رہنما مکل رائے نے کہاکہ پارلیمنٹ میں شہریت ترمیمی ایکٹ کومنظوری ملی ہے۔ بی جے پی اس کی حمایت کررہی ہے۔

بی جے پی کے رہنما کا ترنمول کانگریس پر سنگین الزام

انہوں نے کہاکہ ریاستی بھارتیہ جنتاپارٹی کسی بھی مذہب کے لوگوں کو ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش کی نہیں کی ہے۔ ہمیں اپنے ملک کے قانون پر بھرسہ ہے۔

مکل رائے نے کہا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی مسلمانوں کے خلاف نہیں ہے۔ لیکن ریاستی وزیراعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی بنگال کے لوگوں کو گمراہ کررہی ہیں۔ آئینی دستور کے مطابق سرکاری عہدے پر فائذ ہونے کے باوجود قانون کی مخالفت کرتی ہیں۔ ان کی وجہ سے ریاست کے عوام بھی سڑکوں پر اتر آ ئے ہیں۔ اس سے ملک اور ریاست کاہی نقصان ہو رہا ہے

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر سنگین الزام لگاتے ہوئے بی جے پی کے رہنما نے کہاکہ ترنمول کانگریس کے رہنما شہریت ترمیمی ایکٹ، این آرسی اور این پی آر سے بچانے کے نام پر ایک مخصوص طبقے سے موٹی رقم وصول کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس پختہ ثبوت ہے ۔ضرورت پڑی تو ہم اسے عوام کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ کو منطوری ملنے کے بعد مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف غیرمعائنہ مدت کے لئے احجاج کرنے کااعلان کیا ۔

وزیراعلیٰ کےاعلان کے بعد سے ریاست کے تمام اضلاع میں شہریت ترمیمی ایکٹ، این آرسی اور این پی آر کے خلاف احتجاج کاسلسلہ جاری ہے۔

ریاست کے مختلف اضلاع میں پُرتشدد مظاہرے کے سبب سرکاری املاک کو نقصان ہوا۔ بیشتر مقامات پر ٹرینوں میں آگ لگادی گئی تھی۔

اس واقعہ کے بعد مشرقی ریلوے نے بھی پرُتشدد مظاہرے کے سبب درجنوں ٹرینیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے سبب مسافروں کو دشواریوں کاسامناکرناپڑا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details