اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی نہیں تاپس پال کی موت کی ذمہ دار ممتا ہیں'

ریاستی بھارتیہ جنتاپارٹی کےسنیئر رہنما راہل سنہا نے کہاکہ مرکزی ایجنسی یاپھر بی جے پی نہیں بلکہ ممتابنرجی خود تاپس پال کی موت کی ذمہ دار ہیں۔

By

Published : Feb 20, 2020, 8:59 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 12:10 AM IST

بی جے پی نہیں تاپس پال کی موت کی ذمہ دار ممتا ہیں'
بی جے پی نہیں تاپس پال کی موت کی ذمہ دار ممتا ہیں'

مغربی بنگال بھارتیہ جنتاپارٹی کے جنرل سکریٹری راہل سنہا نے کہاکہ کسی کی موت پر سیاست اچھی بات نہیں ہے لیکن وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سابق رکن پارلیمان اور اداکارتاپس پال کی موت سے متعلق بیان دیا ہے وہ بے بنیاد ہے۔

بی جے پی نہیں تاپس پال کی موت کی ذمہ دار ممتا ہیں'

انہوں نے کہاکہ سچائی یہ ہے کہ تاپس پال کی موت سے بی جے پی کو کیا لینا دینا ہے۔ چٹ فنڈ بدعنوانی کیس میں اداکار کا نام آیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی ترنمول کانگریس کی سربراہ نے انہیں تنہا چھوڑ دیا تھا۔

بی جے پی کے رہنما کاکہنا ہے کہ ممتابنرجی ہرچیز میں سیاست کرتی ہیں۔ تاپس پال کانام جب تک چٹ فنڈ بدعنوانی کیس میں سامنے نہیں آ یاتھا اس وقت وہ ادارکار کو اپنے ساتھ لے کر ہر جگہ جاتی تھی۔

بی جے پی نہیں تاپس پال کی موت کی ذمہ دار ممتا ہیں'

انہوں نے کہاکہ مرکزی جانچ ایجنسیوں کی تاپس پال پر گرفت مضبوط ہونے کے بعد ممتابنرجی نے تاپس پال کو تنہا چھوڑ دیا تھاجس کے سبب وہ ذہنی طور پر بیمار پڑ گئے تھے۔ اسی وجہ سے ان کی موت ہوئی ہے۔

بی جے پی کے رہنما کاکہنا ہے کہ سابق رکن پارلیمان اور ادا کار کی موت بی جے پی یا مرکزی جانچ ایجنیسیوں کی وجہ سے نہیں بلکہ ترنمول کانگریس کی ضرورت سے زیادہ سیاست کی وجہ سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ترنمو ل کانگریس کے سابق رکن پارلیمان و مشہور ادا کار تاپس پال کا آج صبح دل کا دوڑہ پڑنے کی وجہ سے انتقال ہوگیاہے۔اس وقت ان کی عمر 61سال تھی۔پال کا ممبئی کے ایک پرائیوٹ اسپتال میں انتقال ہوا ہے۔

سال 2009اور 2014میں انہوں نے ترنمول کانگریس کی ٹکٹ پر کرشنا نگر لوک سبھا حلقے سے انتخاب میں کامیابی حاصل کی تھی۔

روز ویلی چٹ فنڈ بدعنوانی کیس میں ملوث ہونے کے الزام میں انہیں 2016میں گرفتار کیاگیا تھا۔13مہینے جیل میں رہنے کے بعدانہیں ضمانت مل گئی تھی۔

اس کے بعد سے ہی وہ سیاسی سرگرمیوں سے کنارہ کش ہوگئے تھے۔ان کے پسماندگان میں بیوی نندینی پال اور بیٹی سوہنی پال ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 12:10 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details