اردو

urdu

ETV Bharat / state

Teachers Recruitment Scamایس ایس سی کے سابق چیئرمین سبریش بھٹاچاریہ کو کلکتہ ہائی کورٹ سے عبوری راحت

کلکتہ ہائی کورٹ نے ایس ایس سی کے سابق چیئرمین سبریش بھٹاچاریہ پر جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے کے فیصلے پر روک لگا دی ہے۔ جسٹس گنگوپادھیائے نے بھرتی میں بدعنوانی کے ملزم سبریش کو اپنی ڈگری استعمال کرنے سے روک دیا۔ ڈویژن بنچ نے اس سمت میں عبوری روک دے دی۔

ایس ایس سی کے سابق چیئرمین سبریش بھٹاچاریہ کو کلکتہ ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ سے عبوری راحت
ایس ایس سی کے سابق چیئرمین سبریش بھٹاچاریہ کو کلکتہ ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ سے عبوری راحت

By

Published : Apr 20, 2023, 4:44 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کلکتہ ہائی کورٹ نے ایس ایس سی کے سابق چیئرمین سبریش بھٹاچاریہ پر جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے کے فیصلے پر روک لگا دی ہے۔ جسٹس گنگوپادھیائے نے بھرتی میں بدعنوانی کے ملزم سبریش کو اپنی ڈگری استعمال کرنے سے روک دیا۔ ڈویژن بنچ نے اس سمت میں عبوری روک دے دی۔ زولوجیکل سائنسز میں ڈاکٹریٹ کرنے والے سبریش اب پریذیڈنسی جیل میں ہیں۔ 11 فروری کو کلکتہ ہائی کورٹ نے ان کی پی ایچ ڈی اور ماسٹرز کی ڈگریوں کے استعمال پر پابندی لگا دی تھی۔

جسٹس گنگوپادھیائے نے اپنے تبصرےمیں کہا کہ اگر 2014 میں سبریش کی ایس ایس سی چیئرمین شپ کے دوران بدعنوانی ہوئی تھی تو سبریش اس بدعنوانی کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتے۔ وہ اپنی تعلیمی ڈگری دوبارہ استعمال نہیں کر سکیں گے جب تک کہ و ہ خود کو بے قصور ثابت نہیں کردیتے۔ عدالت کی پابندی کو چیلنج کرتے ہوئے سبریش نے کلکتہ ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ میں مقدمہ دائر کیا۔ یہ معاملہ بدھ کو جسٹس سبرتوتعلقدار اور جسٹس سپرتیم بھٹاچاریہ کی ڈویژن بنچ کے سامنے آیا۔ بنچ نے جسٹس گنگوپادھیائے کے حکم پر عارضی روک لگانے کا حکم دیا۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ جیل میں بند سبریش کب اور کہاں اپنی ڈگری کا استعمال کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Chit Fund Cases In Bengal چٹ فنڈ کمپنیوں سے متعلق تمام مقدمات ایک ہی عدالت میں چلانے کی ہدایت

واضح رہے کہ ایس ایس سی کے ذریعہ پرائمیری اور اپر پرائمیری اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری کے معاملے میں بدعنوانی کے ملوث ہونے کے الزام میں ایس ایس سی کے سابق چیئرمین چیئرمین سبریش بھٹاچاریہ کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details