ہاوڑہ: مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی اور وزیر کھیل منوج تیواری پارٹی کی تنظیمی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر طنز کرنے کے دوران جانے انجانے میں غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کر گئے۔ دراصل مغربی بنگال کے وزیر کھیل منوج تیواری جلسے کو خطاب کرتے کہنا چاہتے تھے کہ ترنمول بی جے پی کے سامنے نہیں جھکے گی۔ اور یہ کہتے ہوئے منوج نے ایک مشہور جنوبی ہند کی ایک فلم کا مشہور ڈائیلاگ استعمال کیا۔ West Bengal Sports Minister Manoj Tiwari Apologies On His Remarks
اس ڈائیلاگ میں ایک لفظ ہے، جسے غیر پارلیمانی سمجھا جاتا ہے۔ لیکن رکن اسمبلی اور وزیر کھیل نے جھجکتے ہوئے لفظ کا استعمال کیا لیکن جلد ہی انہیں اپنی غلطی کا احساس ہو گیا۔ بھارتی کرکٹر منوج تیواری نے کہا کہ انہوں نے صرف کسی فلم کے ڈائیلاگ کی ادائیگی کی ہے اس سے زیادہ کچھ بھی نہیں ہے۔ میڈیا والوں سے گزارش ہے کہ اس معاملے کو زیادہ طول نہ دیں۔