بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے بزرگ اداکار سمترا چٹرجی کی موت پر جذباتی پیغام دیتے کہا کہ انہیں کبھی بھلا یا نہیں جا سکتا ہے ۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی ) کے صدر سورو گنگولی نے بزرگ ادا کار سمترا چٹرجی کی موت کو فلمی دنیا کے لئے بڑا نقصان قرار دیا۔
بی سی سی آئی کے صدر کا کہنا ہے کہ 'آج دن سمترا دا کی موت کی خبر سن کر بے حد افسوس ہوا۔'
انہوں نے کہا کہ 'فیلودا (سمترا چٹرجی) بھارتی فلمی دنیا کے وہ ناقابل فراموش کردار ہیں جنہیں کبھی بھلا یا نہیں جا سکتا ہے۔'
سورو گنگولی کا کہنا ہے کہ 'سمترا چٹرجی آپ نے بھارتی فلموں کے لئے بہت کچھ کیا. اب آپ آرام کریں. آپ ایک ایسے سفر چلے گئے ہیں جہاں سے کوئی لوٹ کر واپس نہیں آ سکتا ہے۔'