مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے بدھان نگر تھانے کے تحت سالٹ لیک کے اے جی بلاک کے ایک مکان کی چھت پر انسانی ڈھانچہ برآمد ہونے سے سنسنی خوف و حراس کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ اے جی بلاک میں بدبو پھیلنے کے بعد مقامی باشندوں نے بدھان نگر تھانے کی پولیس کو اس کی اطلاع دی.
پولیس نے سالٹ لیک کے اے جی بلاک کے 225 نمبر مکان میں تلاشی مہم شروع کی. تلاشی مہم کے دوران مکان کی چھت سے پولیس نے ایک شخص کی لاش برآمد کی. لاش نہایت ہی مخدوش حالت میں پائی گئی ہے، جس کی وجہ سے اس کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی ہے لیکن مکان مالک اور اس کی فیملی کو شبہ کی بنیاد پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس نے کہا 'چھت سے برآمد شدہ نوجوان کی لاش اسی فیملی ممبر میں سے ایک ہے. مقتول کے خلاف تین روز قبل شمالی بدھان نگر تھانے میں اس کی گمشدگی کی شکایت درج کرائی گئی تھی۔ پولیس نے تفتیش شروع ہی کی تھی کہ آج کسی نے فون پر اے جی بلاک میں لاش ملنے کی اطلاع دی. پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے لیکن اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے'۔