مارکسسٹ کمیونسٹ پارٹی کے اعلیٰ رہنما نے کہاکہ کوروناوائرس کے سبب ملک میں بحران ہے۔ بی جے پی کے اعلیٰ رہنما ورچوئیل ریلیوں کی مدد سے مختلف ریاستوں میں ہونےو الے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہے ۔
بی جے پی اقتدار حاصل کرنے میں سرگرم انہوں نے بی جے پی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ملک میں کورونا وبا کے سبب پیدا بحران کو سلجھانے کے بجائے اقتدار کے حصول میں لگی ہوئی ہے۔
پارٹی کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے پیر کو کہا کہ مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ ایک طرف لوگوں کو لاک ڈاؤن کے دوران مختلف طرح کی ہدایات دے رہے ہیں کہ کیا کیا جائے اور کیا نہ کیا جائے لیکن دوسری جانب وہ خود اقتدار کے لئے چناوی مہم میں مصروف ہیں۔
بی جے پی اقتدار حاصل کرنے میں سرگرم مسٹر یچوری نے کہا کہ اتناہی نہیں مسٹر شاہ ممبران اسمبلی کی خریدوفروخت بھی کررہے ہیں۔انہوں نے مسٹر شاہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اندر عوام کے لئے جذبات کم بلکہ کرسی زیادہ پرکشش ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر شاہ نے کل بہار میں اسمبلی کے آئندہ الیکشن کے پیش نظر ورچوئل ریلیاں شروع کردی ہیں اور اس کے لئے 70000 ایل ای ڈی لگواکر ان ریلیوں کو مخاطب کیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ راجیہ سبھا الیکشن کے لئے گجرات میں کئی کانگریسی ایم ایل اے استعفیٰ دے رہے ہیں اور یہ الزام عائد کیا جارہا ہے کہ اس کے پیچھے بی جے پی کا ہاتھ ہے اور وہ ان کی خریدوفروخت کررہی ہے۔