مغربی بنگال کے سلی گوڑی ضلع میں واقع سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن کے مئیر اور سی پی ایم کے رہنما اشوک بھٹا چاریہ کاکہنا ہے کہ کوروناوائرس بین الاقوامی وبا ہے۔ ملک کے تمام لوگ اس سے خوفزدہ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کوروناوائرس پر سیاست جائز نہیں ہے۔ کون کیا کرتا ہے اوراس سے متعلق کیا بیان بازی کرتا ہے اس بحث میں پڑنا نہیں ہے۔ ہمیں ایک ساتھ مل کر اس وبا سے لڑنے کی ضرورت ہے۔
مئیر اشوک بھٹاچاریہ کا کہنا ہے کہ حالات تیزی سےبدل رہے ہیں۔ عام لوگوں کی پریشانیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ عام آدمی اپنی حفاظت کو لے کر کا فی فکرمند ہے۔
انہوں نے کہاکہ ریاستی وزیر اور ترنمول کا نگریس کے رہنما گوتم دیب کوروناوائرس سے نمٹنے کے لئے بلائی گئی میٹنگ میں سیاست کر رہے ہیں۔ اس سے کس کو کیا فائدہ ہو گا وہ خود بہتربتائیں گے۔
سلی گوڑی کے مئیر کاکہنا ہے کہ سلی گوڑی میں حالات دیگر اضلاع کے مقابلے کافی بہتر ہے۔ یہاں اب تک ایک بھی شخص کے کوروناوائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی ایڈوائزری کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔اس پر سیاست کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔