اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسٹوڈنٹ فیڈریشن آف انڈیا کا احتجاج - وائس چانسلر اسیش چٹرجی

کلکتہ یونیورسٹی اور اس کے ماتحت چلنے والے کالجوں میں نئے سیشن کے لیے داخلے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

کلکتہ یونیورسٹی کے سامنے ایس ایف آئی کا احتجاج
کلکتہ یونیورسٹی کے سامنے ایس ایف آئی کا احتجاج

By

Published : Nov 3, 2020, 12:45 PM IST

اسٹوڈنٹ فیڈریشن آف انڈیا نے کلکتہ یونیورسٹی کے سامنے احتجاج کیا۔ کورونا وائرس کے سبب مغربی بنگال میں گزشتہ آٹھ مہینوں سے تعلیمی سرگرمیاں معطل رہنے کے بعد دوبارہ جزوی طور پر بحال ہونے لگی ہے۔

کلکتہ یونیورسٹی اور اس کے ماتحت چلنے والے کالجوں میں نئے سیشن کے لیے داخلے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ بائیں محاذ کی طالبہ تنظیم اسٹوڈنٹ فیڈریشن آف انڈیا کے حامیوں نے متعدد مطالبات کو لے کر کلکتہ یونیورسٹی کے مین گیٹ کے سامنے احتجاج کیا۔

اسٹوڈنٹ فیڈریشن آف انڈیا کے حامیوں کا کہنا ہے کہ کلکتہ یونیورسٹی کو نئے سیشن کے لیے داخلے کا عمل شروع کر نے سے نوٹیفیکیشن جاری کرنا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ نوٹس جاری نہیں کرنے کے سبب طالبات کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انتظامیہ نے اس ضمن میں ٹھوس قدم نہیں اٹھایا ہے۔ ایس ایف آئی کے مطابق تنظیم ہمیشہ سے ہی طالبات کی مدد کرتے آئی ہے اور کرتے رہے گی۔ ایس ایف آئی کے اپنے مطالبات کو لے کر کلکتہ یونیورسٹی کے نائب وائس چانسلر اسیش چٹرجی کو عرض داشت پیش کی۔ایس ایف آئی کی ریلی کلکتہ یونیورسٹی سے ہوتے ہوئے کافی ہاؤس پہنچ کر اختتام ہوئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details