مغربی بنگال کے شمالی دینا ج پور کے اسلام پورتھانہ علاقے میں ہوئے سڑک حادثے میں دوپولیس اہلکاروں کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں اسلام پور تھانہ کے ایک آ ئی سی بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق کانکی کے قریب 31 نمبرقومی شاہراہ پر ہوئے سڑک حادثے میں ڈیوٹی سے واپس آنے کے دوران ایس آ ئی اور ایک سیوک پولیس اہلکار کی موٹرسائیکل پھسل کرسامنے سے آنے والی لاری کی زد میں آ گئی ۔
دونوں پولیس اہلکاروں کو ضلع صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں افراد کی موت کی تصدیق کی۔