سنیچر کے روز مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کا ایک وفد دینیس تریویدی کی قیادت میں ممتا بنرجی کی ہدایت پر کرناٹک کے شہرمنگلور پہنچی۔ انہوں نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
ان کو پانچ لاکھ کا چیک بھی دیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ 19دسمبر کو منگلور میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران پولس کی گولی سے دو لوگوں کی موت ہوئی تھی منگلور کے رہنے والے جلیل کودریلی (49)اور نوشین بینگرے(23) احتجاج کر رہے تھے۔
منگلور کے مہلوکین کے اہل خانہ کو ترنمول کانگریس پانچ لاکھ چیک دیا اسی دوران پولس کی گولی لگ جانے سے ان کی موت ہوگئی تھی۔ احتجاج میں شامل ایک چشم دید نے بتایا کہ ان میں سے ایک کے آنکھ میں اور دوسرے کے سینے میں گولی لگی تھی۔ پولس نے الزام لگایا کہ احتجاجیوں کی جانب سے ان پر پتھر سے حملے کئے گئے اور شمالی منگلور کے تھانے میں آگ لگائی گئی تھی۔
پولس کمشنر پی ایس ہرشا کے مطابق پولس نے طاقت کا استعمال صحیح طور پر کیا ہے۔ جبکہ چشم دید گواہوں کا کہنا ہے کہ پولس نے احتجاجیوں پر غیر ضروری طاقت کا استعمال کیا ہے مقامی نیوز چینلوں کے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جو پر امن احتجاج کر رہے تھے ان پر بھی پولس نے غیر ضروری طاقت کا استعمال کیا ہے ۔