مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اس میٹنگ میں پارٹی رہنماوں کے ساتھ اگلے چند مہینے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیں گی ۔
ممتا بنرجی کی میٹنگ کیلئے پارٹی ہنماروں کو خصوصی کارڈ جاری ترنمول کانگریس کے ذرائع کے مطابق پارٹی نے اس کےلئے خصوصی کارڈ بنائے ہیںاور کارڈ میں خصوصی بار ہوگا ۔
بار کوڈ کے اسکیننگ کرنے کے بعد ہی میٹنگ میں جانے دیا جائے گا ۔اطلاعات کے مطابق اس کے پیچھے ترنمول کانگریس کے انتخابی حکمت عملی کار پرشانت کشور ہیں ۔
پارٹی رہنماوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کارڈ کو ساتھ میں لائیں ۔اس کے علاوہ کارڈ کے پیچھے کئی ہدایات بھی دئے گئے ہیں جس میں اسٹڈیم میں داخل ہونے کا وقت ،سیٹ نمبر اور دروازے کی تفصیل ہے ۔
ترنمول کانگریس نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے میٹنگ میں وہی آئیں جنہیں بلایا گیاہے ۔
پارٹی رہنماوں کے مطابق کبھی بھی میٹنگ میں غیر مدعو افراد آجاتے ہیں اس کی وجہ سے انتظامات میں گڑبڑی ہونے کے ساتھ راز کی باتیں افشا ہوجاتی ہیں ۔
چناںچہ پارٹی کی سیکریٹریٹ میٹنگ کی اہمیت کے پیش نظر یہ سب کیا گیا ہے ۔
پارٹی کے نوجوان رہنما ابھیشیک بنرجی کا ایک ویڈیو پیغام بھی عام کیا گیا ہے کہ جس میں انہوں نے پارٹی لیڈروں سے اپیل کی ہے کہ نظم و ضبط کو بحال رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کی بھی پارٹی رہنما ڈسپلبن شکنی نہ کرے۔
ذرائع کے مطابق کارڈ کی تقسیم کا کام شروع ہوگیا ہے ۔ ریاست کے تمام اضلاع کے رہنماؤں تک کارڈ بھیجوانے کاسلسلہ جاری ہے۔