اردو

urdu

ETV Bharat / state

دنیش بجاج نے ترنمول کانگریس کی حمایت سے پرچہ داخل کیا - حکمراں جماعت ترنمول کانگریس

ترنمول کانگریس کے سابق رکن اسمبلی اور مشہور بزنس مین دنیش بجاج نے آج راجیہ سبھا کیلئے ترنمول کانگریس کی حمایت سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے پرچہ داخل کیا ہے۔

دنیش بجاج نے ترنمول کانگریس کی حمایت سے آزاد امیدوار
دنیش بجاج نے ترنمول کانگریس کی حمایت سے آزاد امیدوار

By

Published : Mar 13, 2020, 9:25 PM IST

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سابق رکن اسمبلی اور مشہور بزنس مین دنیش بجاج نے آج راجیہ سبھا کیلئے ترنمول کانگریس کی حمایت سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے پرچہ داخل کیا ہے۔ پانچ سیٹوں کیلئے 6 امیدوار ہونے کی وجہ سے اب مقابلہ آرائی ہونا طے ہوگیا ہے۔

دنیش بجاج نے ترنمول کانگریس کی حمایت سے آزاد امیدوار

آج سہ پہر دنیش بجاج نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ ایک دن قبل ہی ترنمول کانگریس نے جنرل سیکریٹری پارتھو چٹرجی نے اشارہ دیدیا تھا کہ پارٹی پانچویں سیٹ پر بھی امیدوار کھڑا کرسکتی ہے۔

ترنمول کانگریس کے پاس 294میں سے 207ممبران اسمبلی ہیں۔ اس اعتبار سے ترنمول کانگریس صرف چار سیٹیں ہی جیت سکتی ہیں۔

مگر کانگریس اور بایاں محاذ کے کئی ممبران اسمبلی ترنمول کانگریس میں شامل ہوچکے ہیں اس لئے ترنمول کانگریس کو امید ہے کہ جوڑ توڑ کے ذیعہ وہ اپنے پانچویں امیدوار کوبھی کامیاب کراسکتی ہے۔

دنیش بجاج نے ترنمول کانگریس کی حمایت سے آزاد امیدوار

کانگریس اور بایاں محاذ نے کلکتہ کارپوریشن کے سابق میئر بکاش رنجن بھٹاچاریہ کو امیدوار بنایا ہے۔ بکاش رنجن بھٹاچاریہ نے کل الزام عاید کیا تھا کہ ترنمول کانگریس کے پاس پانچویں امیدوار کو کامیاب کرانے کیلئے عددی قوت نہیں ہونے کے باوجود امیدوار دے رہی ہے تو اس سے صاف واضح ہوتا ہے ترنمول کانگریس ممبران اسمبلی کی خرید و فروخت کرنے کی کوشش کرے گی۔

ترنمول کانگریس نے پہلے سابق مرکزی وزیر دنیش ترویدی، سبرتو بخشی، موسم نوراور ارپیتاگھوش کو امیدوار بنایا ہے اور ان لوگوں نے پرچہ نامزدگی داخل کردیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details