اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگال کے مزدوروں کے قتل کی منصفانہ جانچ کا مطالبہ - کشمیر واقعہ

کشمیر میں شدت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے بنگالی مزدوروں کو تعزیت پیش کرنے کے لئے ترنمول کانگریس کی جانب سے آئندہ چار نومبر کو موم بتی ریلی کا اہتمام کیا جائے گا۔

کشمیر واقعہ کی جانچ

By

Published : Nov 2, 2019, 7:22 PM IST

Updated : Nov 2, 2019, 8:54 PM IST


مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے جنرل سیکرٹری پارتھو چٹرجی نے اپنی رہائش گاہ پر نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا آئندہ 4 نومبر کو کشمیر میں شدت پسندوں کے حملے میں مارے جانے والے بنگال کے پانچ مزدوروں کے افسوسناک موت پر اظہار تعزیت کیا۔

کشمیر واقعہ کی جانچ

اس واقعہ کی منصفانہ جانچ کا مطالبہ کے لئے ترنمول یوتھ کانگریس کی جانب سے موم بتی ریلی نکالی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ 'کشمیر میں پیش آئے درد ناک واقعہ کی ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے نہ صرف مذمت کی بلکہ اس کی منصفانہ جانچ کا بھی مطالبہ کیا۔'

ہلاک شدگان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی رہیں اور ان کی ہر طرح سے مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی اور پارٹی کے رہنماؤں نے مہلوکین کے اہل خانہ سے ملاقات کی ۔اسی تناظر میں آئندہ چار نومبر کو ترنمول یوتھ کانگریس کی جانب سے شام 5 بجے برلا پلانیٹیریم سے گاندھی مورتی تک موم بتی ریلی نکالی جائے گی ۔

اس کا ایک مقصد کشمیر میں مارے جانے والے بنگال کے پانچ مزدوروں کے واقعہ کی منصفانہ جانچ کا مطالبہ کیا بھی ہوگا۔

انہوں نے اس ریلی میں ترنمول کانگریس کے عام حامیوں سے شرکت کی اپیل کی ۔

Last Updated : Nov 2, 2019, 8:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details