اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kunal Ghosh vs Kalyan Banerjee: ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان اور ترجمان کے درمیان لفطی جنگ - Verbal Spat Between Kalyan Banerjee And Kunal Ghosh

رکن پارلیمان ایڈوکیٹ کلیان بنرجی اور پارٹی کے ترجمان کنال گھوش Clash Between Kunal Ghosh and Kalyan Banerjee کے درمیان لفظی جنگ کے بعد سیاسی حلقوں میں قیاس آرائی تیز ہو گئی ہے۔

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان اور ترجمان کے درمیان لفطی جنگ

By

Published : Jan 14, 2022, 9:24 PM IST

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی باگ ڈور ابھیشک بنرجی کے ہاتھوں میں آنے کے بعد پارٹی کے اندر بڑی تبدیلی آئی ہے۔

رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی پارٹی کے قومی جنرل سیکرٹری بننے کے بعد انتظامی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر تبدیلی لائی اور پارٹی کو ملک کی دوسری ریاستوں میں لے گئے۔ لیکن پارٹی کے اندر رکن پارلیمان کلیان بنرجی اور پارٹی کے ترجمان کنال گھوش کے Clash Between Kunal Ghosh and Kalyan Banerjee درمیان ٹویٹر پر نوک جھونک کے بعد سیاسی حلقوں میں قیاس آرائی تیز ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ترنمول کانگریس کے ترجمان کنال گھوش نے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ سری رام پور سے تعلق رکھنے والے ایک سیاسی رہنما کا چپٹر کلوز ہو گیا۔



ترجمان کے اس ٹویٹ پر رکن پارلیمان ایڈوکیٹ کلیان بنرجی نے کہا کہ جب کسی کی اپنی کوئی پہچان نہ ہو تو اسے دوسروں کے بارے میں بولنے سے گریز کرنا چاہیے۔ بلاوجہ کسی کے بارے میں کچھ بھی نہیں بولنا چاہیے۔'



رکن پارلیمان نے مزید کہا کہ ممتابنرجی ان کی پارٹی کی سربراہ ہیں۔ ان کے علاوہ وہ کسی کو نہیں جانتے ہیں۔ ترنمول کانگریس میں ایک ہی سربراہ ہے، وہ ممتا بنرجی ہیں۔


واضح رہے کہ چند روز قبل ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکرٹری ابھیشک بنرجی کے دو مہینوں تک کے لیے سیاسی سرگرمیاں بند کرنے والے بیان پر رکن پارلیمان کلیان بنرجی ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ اس پر تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details