اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگال کی حکمراں اور اپوزیشن جماعتیں متحد - مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی

بنگال کی حکمراں جماعت اور حزب اختلاف نے کورونا وائرس کا مقابلہ مل کر کرنے کا عہد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ مصیبت کے اس لمحے میں مل کر مقابلہ کرنے کا ہے اور ہم مل کر اس وبا کا مقابلہ کریں گے۔

بنگال کی حکمراں اور اپوزیشن جماعتیں متحد
بنگال کی حکمراں اور اپوزیشن جماعتیں متحد

By

Published : Mar 24, 2020, 12:04 AM IST

Updated : Mar 24, 2020, 7:49 AM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی دعوت پر ریاستی سیکریٹریٹ میں منعقد آل پارٹی میٹنگ میں ترنمول کانگریس، کانگریس، بایاں محاذ اور بی جے پی کے نمائندوں نے شرکت کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ مصیبت کے اس لمحے میں سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر اس مہلک وبا کا مقابلہ کیا جائے گا۔ سیاسی جماعتوں نے کہا کہ ’کورونا‘ سے بچنے اور ریاست کے باشندوں کو اس صورتحال سے نکالنے کے لئے ہر ایک کو کندھے سے کندھا ملا کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

میٹنگ کے بعد کانگریس اور بایاں محاذ نے کہا کہ ہم نے حکومت پر واضح کردیا ہے کہ ریاست میں کورونا صورتحال سے نمٹنے کے لئے حکومت کے ساتھ ہیں اور حکومت جو بھی اقدامات کرے گی ہم اس کی حمایت کریں گے ۔اپوزیشن جماعتوں نے اسکول بند کرنے اور ریاست بھر میں لاک ڈائون نافذ کرنے کے حکومت کے فیصلے کی تائید کی ۔خیال رہے کہ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی ریاستی سیکریٹریٹ میں مسلسل میٹنگ کررہی ہیں ۔ممتا بنرجی اس سے قبل ریاستی وزراکے ایک گروپ ۔سرکاری اسپتالوں اور پرائیوٹ اسپتالوں کے نمائندوں سے ملاقات کی ہے ۔ اپوزیشن نے واضح کیا ہے کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ ریاستی حکومتوں کو دیئے گئے رہنما اصولوں کے مطابق کام کریں ۔

بنگال کی حکمراں اور اپوزیشن جماعتیں متحد

سی پی ایم رہنما سوجن چکرورتی نے کہا کہ دوسری ریاستوں میں بنگال کے سیکڑوں مزدور پھنسے ہوئے ہیں اس لئے انہیں بنگال لانے کی کوشش کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی دونوں حکومتوں کو مزدوروں کی مالی مدد کرنی چاہے

اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان نے کہاکہ مرکزی حکومت کو مناسب کارروائی کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا ، "ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ریاستی حکومت کے ساتھ مل کرکام کریں گے۔ اس معاملے میں سیاست ، مذہب ، ذات پات سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ریاستی حکومت تنہا سب کچھ نہیں کر سکتی۔ مرکزی حکومت نے اب تک ریاستوں کی مدد کیلئے فنڈ کا اعلان نہیں کیا ہے ۔مرکزی حکومت کو ریاست کی مدد کرنی چاہئے۔

میٹنگ میں وزیر اعلی ممتا بنرجی ، سی پی ایم رہنما سوجن چکورتی ،کانگریس کے لیڈر عبدالمنان موجود تھے۔اس کے علاوہ ریاستی وزیر پارتھو چٹرجی سمیت کئی رہنما موجود تھے ۔سوجن چکرورتی نے کہا کہ ہم نے اس سے قبل ہی ممتا حکومت کو خط لکھ کر تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی ۔انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو وزیر اعلی کی جاری کردہ ہدایت کی پابندی کرنی چاہئے۔ اگر صحت مراکز میں بخار کلینک ہوتا ہے تو یہ بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو اس موقع پر آگے بڑھ کر مقابلہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ باہر سے آنے والے افراد ھر گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ لیکن ، غیر منظم کارکنوں کے خوراک کا بھی انتظام کیا جانا چاہیے۔

ریاست کی موجودہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ اس وقت کورونا کی جانچ کرنے کے لئے ریاست کے پاس بنیادی ڈھانچہ موجود نہیں ہے۔ مرکز سے مدد نہیں مل رہی ہے ۔کٹس کی قلت ہے ۔مرکزی حکومت کی جانب سے کوئی فنڈ نہیں مل رہا ہے ۔بلبل طوفان سے نمٹنے کیلئے ریاستی حکومت کو مرکز نے جو مدد کی یقین دہانی کرائی تھی وہ رقم اب تک جاری نہیں ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ ریاست کی تمام سیاسی جماعتیں کورونا کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہیں ۔مگر مرکز کا رویہ عدم اطمینان پر مبنی ہے ۔وزیرا علیٰ نے کہاکہ کوئی بھی ریاستی حکومت مرکز کے بغیر کورونا وائرس سے نہیں نمٹ سکتی ہے ۔وزیراعلیٰ نے بی جے پی لیڈروں سے کہاکہ مرکزی حکومت سے فنڈجاری کرنے میں تعاون کریں ۔

بنگال میں آج کورونا سے ایک کی موت ہوگئی ہے ۔جب کہ اس وقت کورونا وائرس سے کل چھ مریض کا علاج چل رہا ہے ۔اور آج تین مشتبہ مریضوں کو بیلیا گھاٹا آئی ڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔

Last Updated : Mar 24, 2020, 7:49 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details