اردو

urdu

ETV Bharat / state

آر ایس ایس اور بی جے پی کا مسلمانوں تک پہنچنے کا منصوبہ - مغربی بنگال آر ایس ایس

شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ملک گیر احتجاج کے دوران بی جے پی اور آر ایس ایس نے ملک کے مسلمانوں تک پہنچنے کیلئے منصوبے بنائے ہیں۔تاکہ انہیں یقین دلایا جاسکے۔نئے قانون کی وجہ سے وہ غیر محفوظ نہیں ہے۔

آر ایس ایس اور بی جے پی کا مسلمانوں تک پہنچنے کا منصوبہ
آر ایس ایس اور بی جے پی کا مسلمانوں تک پہنچنے کا منصوبہ

By

Published : Dec 18, 2019, 10:52 PM IST

مغربی بنگال آر ایس ایس کے ایک ریاستی عہدیدارن نے بتایا کہ آر ایس ایس نے اپنے کارسیوکوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے پڑوسیوں سے ملاقات کرکے ان کا اعتماد حاصل کریں۔

کیوں کہ ملک کے بڑے طبقے بالخصوص مسلمانوں کو اس نئے قانو ن سے متعلق گمراہ اور خوف زدہ کیا جارہا ہے۔

آر ایس ایس اور بی جے پی کا مسلمانوں تک پہنچنے کا منصوبہ

آر ایس ایس کے ذرائع کے مطابق آر ایس ایس نے جنوبی بنگال میں اپنی مہم کا آغاز کردیا ہے کہ جن مسلمانوں کے پاس ڈکومینٹ ہیں انہیں خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔بی جے پی اس مہینے اپنے ورکروں کیلئے دوروزہ ورک شاب کرنے والی ہے۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ منظور ہونے کے بعد سے اب تک ملک کی تمام ریاستوں سمیت مغربی بنگال میں بھی مرکزی حکومت کے خلاف پرُتشدد مظاہرے جاری ہے۔

پرُتشدد مظاہرے کے دوران مختلف اضلاع میں سرکاری املاک کو نقصان ہوا ہے۔ مشرقی ریلوے نے تشدد کےسبب متعدد ٹرینیں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details