اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگال میں تفریحی مقامات پرپابندی عاید - بنگال میں ریسٹورنٹ اور تمام تفریحی مقامات پر پابندی عاید

محکمہ داخلہ نے آج نوٹس جاری کرتے ہوئے31 مارچ تک ریستوراں، بار، نائٹ کلب ہوکا بار، مساج پارلر، میوزیم، پارک، چڑیا خانہ اور تمام سماجی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

بنگال میں ریسٹورنٹ اور تمام تفریحی مقامات پر پابندی عاید
بنگال میں ریسٹورنٹ اور تمام تفریحی مقامات پر پابندی عاید

By

Published : Mar 21, 2020, 11:04 PM IST

مغربی بنگال محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ریلیز کے مطابق حکومت کورونا وائرس سے نمٹٹنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے، اس کے لئے سخت نگرانی کی جارہی ہے۔

اکتیس مارچ تک ریستوراں ، بار، نائٹ کلب ، مساج پارلر، میوزیم، پارک ، چڑیا گھر اور تمام سماجی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

بنگال میں ریسٹورنٹ اور تمام تفریحی مقامات پر پابندی عاید

اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کورونا وائرس سے متاثر شخص عوامی بھیڑ بھاڑ کا حصہ بن کر لوگوں کو متاثر نہ کرے اس کیلئے احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

اس کے علاوہ حکومت کورونا وائرس سے متعلق بیداری پھیلانے کیلئے عوامی سطح پر مہم چلا رہی ہے۔

حکومت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر شخص کو صحت مند افراد سے بچانےکیلئے حکومت نے تمام سوشل سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکشن میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی 31 مارچ تک جاری رہے گی اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

بنگال میں ریسٹورنٹ اور تمام تفریحی مقامات پر پابندی عاید

دوسری جانب کلکتہ پولیس کمشنرانوج شرما نے کہا کہ بیرون ممالک سے وطن واپس آنے والوں کو 14 دن تک قرنطینہ میں رہنا ہی ہوگا۔ اگر کوئی اس کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ بیرون ممالک سے واپس آنے والوں نے اس کی خلاف ورزی کی ہے۔ جب کہ یہ لوگ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔ بنگال میں کورونا وائرس کا جو پہلا کیس سامنے آیا ہے اس میں بھی لاپرواہی کا معاملہ سامنے آیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details