مغربی بنگال میں گزشتہ دنوں کے دوران کورونا وائرس کی تیسری لہر، بھیانک شکل اختیار کر چکی ہے جس کے سبب یومیہ کیسز اور شرح اموات میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔
ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 25 ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ایک دن میں سب سے زیادہ 28 اموات ہوئی ہیں۔ گزشتہ سات مہینوں میں پہلی مرتبہ ایک دن میں پچیس سے زائد اموات ریکارڈ کی گئیں۔ جس پر محکمہ صحت نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
گارولیا ٹاؤن میں دو روزہ لاک ڈاون کا اعلان اسی درمیان شمالی 24 پرگنہ کے گارولیا ٹاؤن میں ہفتے میں دو روز (سوموار اور جمعرات) کاروباری سرگرمیوں کو مکمل طور پر بند کرنے Lockdwon in Garulia Town کا سخت فیصلہ کیا گیا ہے۔ گارولیا میونسپلٹی کے ایڈمنسٹریٹر بورڈ کے سربراہ رامن داس نے کہا کہ چند سخت فیصلے لئے گئے ہیں۔ ہمیں پتہ ہے کہ ان فیصلوں سے عام لوگوں کو پریشانی ہو سکتی ہے لیکن اب کچھ کیا نہیں جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹاون میں ہفتے میں دو روز لاک ڈاون نافذ رہے گا جبکہ میٹھائی اور دوا دکانوں کو بند کے زمرے سے الگ رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ اب لوگوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ انہیں کیا کرنا ہے اور کیا نہیں۔ بغیر ماسک پکڑے جانے والوں کو ٹیسٹ کے بعد کورنٹائن سینٹر بھیجا جائے گا۔ اگر کسی کی رپورٹ منفی آتی ہے تو انہیں جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا اور اس سے متصل شمالی 24 پرگنہ کورونا وائرس سے پوری طرح سے متاثر ہے۔ ان دونوں ضلع میں کورونا کے 12 ہزار یومیہ کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے۔