اردو

urdu

ETV Bharat / state

رام کرشن مٹھ غیرسیاسی اور غیرجانبدارادارہ

رام کرشن مٹھ اور مشن نے این آرسی اور شہریت ترمیمی ایکٹ سے متعلق وزیر اعظم نریندر مودی کی مٹھ میں طلباء کے درمیان کی گئی تقریر سے دوری بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرا عظم کی تقریر کا مشن نہ تائید کرتی ہے اور نہ اختلاف کرتی ہے۔

رام کرشن مٹھ غیرسیاسی اور غیرجانبدارادارہ
رام کرشن مٹھ غیرسیاسی اور غیرجانبدارادارہ

By

Published : Jan 13, 2020, 7:36 PM IST

مغربی بنگال کے ہوڑہ ضلع میں واقع بھارت کے مشورمذہبی ادارہ رام کرشن مٹھ نے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی کا استقبال کیاگیالیکن ہم ان کے بیان کی نہ تائید کرتے اور نہ ہی اختلاف کرتے ہیں

اس سے قبل آج صبح وزیرا عظم نریندر مودی نے مٹھ میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں ایک بار پھر دوہراتا ہوں کہ شہریت ترمیمی ایکٹ کسی بھی شخص کے خلاف نہیں ہے اور نہ ہی اس مقصدکا کسی کی بھی شہریت کو چھیننا ہے بلکہ یہ شہریت دینے والا قانون ہے۔

رام کرشن مٹھ غیرسیاسی اور غیرجانبدارادارہ

وزیرا عظم نے کہا کہ بھارت کی آزادی کے بعد مہاتما گاندھی اور دیگر بڑے لیڈران بھی پاکستان کے اقلیتی طبقہ جسے مذہبی بنیاد پر پریشانی اور ظلم کے شکار ہیں ان کیلئے یہ قانون بنایا گیا ہے۔

وزیرا عظم نے کہا تھاکہ اپوزیشن جماعتیں اس قانون کو سمجھنے کو تیار نہیں ہے اور بھارتیوں شہریوں کو گمراہ کررہے ہیں۔کچھ تنظیمیں اور جماعتیں بھی اس میں شامل ہیں۔مگر مجھے خوشی ہے کہ ملک کے نوجوان غلط فہمیوں کے ازالے کی کوشش کرہے ہیں اور یہ ہماری ذمہ داری نہیں ہے کہ مظلوم لوگوں کی مدد کی جائے۔کیا آپ لوگوں کو ہمارا ساتھ نہیں دینا چاہیے؟۔

رام کرشن مٹھ غیرسیاسی اور غیرجانبدارادارہ

مشن کے جنرل سیکریٹری سوویرنندا نے کہا کہ مشن ایک غیر سیاسی ادارہ ہے اور اس کردار اور غیر جانبداری کو برقرار رکھنے پر بضد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم وزیرا عظم نریندر مودی کی تقریر پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے ہم لوگ اپنے گھروں کو چھوڑ کر یہاں اپنی ضمیر کو جواب دینے کیلئے آئے ہیں۔

ہم عارضی اور دنیاوی باتوں کا جواب نہیں دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم انسانیت اور خدمت میں یقین رکھتے ہیں۔ہم ایک ایسی تنظیم اور ادارے سے وابستہ ہیں جہاں ہندو، اسلام اور عیسائیت کے راہب موجود ہیں۔ہم سب یہاں ایک بھائی کی طرح رہتے ہیں۔وزیرا عظم کی حیثیت نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے ممتا بنرجی ہماری رہنما ہیں۔

خیال رہے کہ متنازع شہریت ترمیمی ایکٹ قانون کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے ہورہے ہیں اور اب تک اس کی وجہ سے ہوئے تشدد کے واقعات میں 26افراد کی موت ہوگئی ہے اور سیکڑوں افراد گرفتار ہیں کلکتہ سے لے کر ممبئی، کیرالہ تک میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہورہے ہیں۔

ایسے میں وزیرا عظم نریندر مودی کی رام کرشن مشن کے عالمی ہیڈ کوارٹر میں کی گئی تقریر سے یہ تاثر دیا جارہا تھا کہ مرکزی حکومت کو رام کرشن مشن کی حمایت حاصل ہے۔مشن کے جنرل سیکریٹری نے بیان کے دے کر دوری بنالی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details