اردو

urdu

ETV Bharat / state

'راہل گاندھی کو کوئی علم نہیں ہے'

بی جے پی کے رکن پارلیمان بابل سپریو نے کہاکہ 'راہل گاندھی کو شہریت ترمیمی بل سے متعلق توسیع جانکاری نہیں ہے، راہل گاندھی کو پہلے پارلیمنٹ میں جاری اجلاس میں حصہ لینا چاہیے اور اس  کے بعد اس کی مخالفت کرنی چاہیے'۔

By

Published : Dec 11, 2019, 6:34 PM IST

Updated : Dec 11, 2019, 8:41 PM IST

'راہل گاندھی کو کوئی علم نہیں ہے'
'راہل گاندھی کو کوئی علم نہیں ہے'

مغربی بنگال کے آسنسول پارلیمانی حلقے سے بھارتیہ جنتاپارٹی کے رکن پارلیمان بابل سپریو کا کہا کہ راہل گاندھی کو شہریت ترمیمی بل سے متعلق جانکاری نہیں ہے۔ راہل گاندھی کو پہلے پارلیمنٹ میں جاری اجلاس میں حصہ لینا چا ہیے اور اس کے بعد اس کی مخالفت کرنی چاہیے۔

'راہل گاندھی کو کوئی علم نہیں ہے'

بابل سپریو کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی سے ایس پی جی چھین لی گئی ہے اس سے ناراض ہیں۔ وہ ناراضگی کی وجہ سے پارلیمنٹ سیشن میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کانگریس کے رکن پارلیمان کاکہنا ہے کہ راہل گاندھی کو شہریت ترمیمی بل کی کوئی جانکاری نہیں ہے۔ کانگریس میں ایک بھی ایسا رہنما نہیں ہے جو انہیں(راہل گاندھی)کو بل سے متعلق جانکاری دے۔

بی جے پی کے رکن پارلیمان کاکہنا ہے کہ راہل گاندھی شہریت ترمیمی بل سے متعلق جھوٹی باتیں پھیلا رہے ہیں۔ وہ جتنا جھوٹ بولیں گے ہم اتنے ہی عام لوگوں کے قریب ہوتے جائیں گے۔

مشہور گلوکار اور رکن پارلیمان کاکہنا ہے کہ شہریت ترمیمی بل سے متعلق بات کرنے کے لیے اب کچھ بھی باقی نہیں رہ گیا ہے۔ وزیرداخلہ امت شاہ نے شہریت ترمیمی بل سے متعلق جو باتیں کہی ہے ۔ اس کے بعد ایسا نہیں لگتا ہے کہ اب اس بل پر زیادہ بحث کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ شہریت ترمیمی بل کسی کے خلاف نہیں ہے ۔ مسلمانوں کے خلاف تو ہی ہے نہیں۔ مسلمانوں بھارتی شہری ہیں۔ ان کی شہریت پر کوئی بھی سوال اٹھانہیں سکتا ہے۔

بابل سپریو کے مطابق شمال مشرق خطہ ، بنگال کے لیے الگ اور پورے ملک کے لیے الگ بل نہیں ہے۔ بل ایک ہی جوپورے ملک میں نافذ ہو گا۔ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی اور رایل گاندھی دونوں عام لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عام لوگوں کو بھارتیہ جنتاپارٹی سے امید یں ہیں۔ راہل گاندھی کا سیاسی کیرئیر ختم ہو چکا ہے اور مستقبل میں ممتابنرجی کوسیاسی کیرئیر سے ہاتھ دھونا ہوگا۔

:

Last Updated : Dec 11, 2019, 8:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details