اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترنمول اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ، آر اے ایف تعینات

ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپ میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ حالات پر قابو پانے کے لئے آر اے ایف کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

By

Published : Jan 10, 2021, 11:01 PM IST

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے دورے کے بعد حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپ ہو گئی ۔

اس جھڑپ میں دونوں سیاسی جماعتوں کے درجنوں کارکنان زخمی ہو گئے جن میں نو افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی ہے۔

اس واقعے کی اطلاع پا کر مقامی تھانے کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو کرنے کی بھرپور کوشش کی۔

حالات کو بے قابو دیکھ کر آر اے ایف کی مدد لی گئی۔ آر اے ایف کے جوانوں کو متاثرہ علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ دو گروہوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔حالات پر مکمل طور قابو پا لیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید کہا کہ کشیدگی کو دیکھتے ہوئے علاقے میں آر اے ایف کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

اس واقعے کے بعد ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنماؤں کے درمیان الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے۔مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جاری جھڑپوں میں اب تک پچاس سے زائد لوگوں کی موت ہو چکی ہے

اسمبلی انتخابات کے مدنظر سیاسی جماعتوں کے درمیان جھڑپوں کا دائرہ ریاست کے تمام اضلاع تک پھیل چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد: لڑکیوں کو مفت سیلف ڈفینس ٹریننگ

پولیس انتظامیہ کی بھر پور کوشش کے باوجود سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جاری جھڑپوں کا سلسلہ روکنے کا نام لے لے رہا ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details