مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا کے متعدد یونیورسٹی کے طلباء نے دہلی پولس کی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء پر غیر انسانی کارروائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اور پولس کی کارروائی کی مذمت کی.
کلکتہ یونیورسٹی کے سامنے دی ایس او کی جانب سے سے احتجاج و مظاہرہ کیا دوسری جانب جادب پور یونیورسٹی کے طلباء نے بھی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء پر ہوئے ظلم کے خلاف ریلی نکالی .
پریسیڈنسی یونیورسٹی کے طلباء نے دہلی پولس کی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اس کے لئے بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہرایا.ریاستی بی جے پی دفتر کا گھیراؤ کیا۔ ڈی ایس او کے رکن پربھاسش داس نے نے کہا کہ ملک اہم مسائل سے لوگوں کی توجہ مبذول کرانے کے مقصد سے مرکزی حکومت نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء جو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جمہوری طور پر پر امن مظاہرے کر رہے تھے۔