اردو

urdu

لوکل ٹرین خدمات کی معطلی کے خلاف احتجاج جاری

By

Published : Nov 2, 2020, 7:47 PM IST

مغربی بنگال میں لوکل ٹرین خدمات کی معطلی کے خلاف احتجاج طول پکڑنے لگا ہے۔

لوکل ٹرین خدمات کی معطلی کے خلاف احتجاج جاری
لوکل ٹرین خدمات کی معطلی کے خلاف احتجاج جاری

سی آئی ٹی یو نے لوکل ٹرین خدمات بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے باراسات اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا۔

ہگلی ضلع کے بعد شمالی 24پرگنہ ضلع کے باراسات اسٹیشن کے سامنے سی پی آئی ایم کی مزدور تنظیم سی آئی ٹی یو کے حامیوں نے احتجاج کیا.

عام لوگ بھی اس احتجاج میں شامل ہوئے اور جلد سے جلد لوکل ٹرین خدمات بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

سی آئی ٹی یو کے ضلع صدر رام پد داس نے کہا کہ ‘اب زیادہ دنوں تک ٹرین خدمات معطل نہیں کی جا سکتی ہے۔’

انہوں نے کہا کہ یہ بات اپنی جگہ درست ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ٹرینیں بند کی گئی تھی لیکن اب حالات بدل چکے ہیں.

سی آئی ٹی یو کے رہنما کا کہنا ہے کہ 'بس, اسپیشل ٹوہنا, طویل دوری کی ٹرین, ہوائی جہاز, بسیں ,آٹو رکشہ چل ہی رہی ہے تو پھر لوکل ٹرین چلانے میں کیا دشواری ہے۔

أنہوں نے کہا کہ ‘لوگوں کا صبر جواب دینے لگا ہے ہے. اگر جلد ٹرین خدمات بحال نہیں کی گئی تو لوگوں کا غصہ پھوٹ پڑے گا۔’

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب بنگال میں آٹھ مہینوں سے لوکل ٹرین خدمات معطل ہے، عام لوگ اب اس کے خلاف سڑکوں پر اترنے لگے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details