دہلی میں تشدد کے دوران 42 سے زائد افراد کی موت کے خلاف مغربی بنگال کانگریس اور بایاں محاذ نے آج مشترکہ ریلی نکالی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔
امت شاہ کے دورے کے دوران بھی دونوں جماعتوں نے احتجاج کرتے ہوئے شاہ واپس جاؤ کے نعرے لگائے تھے۔ سی پی آئی کے پولٹ بیورو کے رکن بمان بوس، کانگریس کے ریاستی صدر سومن مترا اور بایاں محاذ کے دیگر لیڈران موجود تھے۔
کانگریس اور بایاں محاذ کی مشتر کہ ریلی بمان بوس نے کہا کہ 'ہم قتل عام کی مذمت کرتے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'میں نے سنا ہے کہ ممتا بنرجی نے بھی دہلی فسادات کو قتل عام قرار دیا ہے۔ ممتا بنرجی نے آج پارٹی کے پروگرام میں کہا کہ دہلی میں جو فساد ہوا ہے وہ منصوبہ بند تھا۔
کانگریس اور بایاں محاذ کی مشتر کہ ریلی بمان بوس نے کہا کہ جب دہلی میں فرقہ وارانہ فسادات ہورہے تھے اس وقت ممتا بنرجی خاموش تھیں بلکہ امیت شاہ سے ملاقاتیں کررہی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کا بی جے پی سے خفیہ ساز بام ہے۔انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی اور امیت شاہ نےبھونیشور میں مشترکہ ضیافت کی ہے ۔
سومن مترا نے کہا کہ ممتا بنرجی دہلی فسادات کے بعد آنسو بہارہی ہیں ، مگر دوسری طرف بی جے پی لیڈروں کے ساتھ ملاقات کررہی ہیں ۔سومن مترا نے کہا کہ دہلی میں فسادات پر قابو پانے میں ناکام رہنے پر امیت شاہ کو اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیدینا چاہیے۔
کانگریس اور بایاں محاذ کی مشتر کہ ریلی دونوں پارٹیوں نے کہا کہ بنگال میں فرقہ واریت کا ایجنڈا نافذ نہیں کرنے دیں گے۔
اس موقع پر کانگریس کے ممبر اسمبلی آسیت، مہیش شرما ، یوتھ کانگریس کےشاداب خان ،کانگریس کے طلبا تنظیم این یس یو آئی کے ممبران موجود تھے۔بایاں محاذ کے لیڈران میں بمان بوس، ریاستی سیکریٹری سوریہ کانت مشرا اور دیگر لیڈران موجود تھے۔