اردو

urdu

ETV Bharat / state

پردیش کانگریس کا فرفرہ شریف دورہ - پردیش کانگریس

کانگریس پردیش صدر ادھیر رنج چودھیری اور سنئیر رہنما عبدالمنان کے اچانک فرفرہ شریف پہنچے پر بنگال کی سیاست میں ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔

پردیش کانگریس کا فرفرہ شریف دورہ
پردیش کانگریس کا فرفرہ شریف دورہ

By

Published : Nov 17, 2020, 8:49 PM IST

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 کے مدنظر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی تیاریاں جاری ہیں۔ پردیش کانگریس اسمبلی انتخابات میں توقع کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے جی جان سے محنت کر رہی ہے۔

مغربی بنگال میں پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری اور حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان نے فرفرہ شریف کا اچانک دورہ کیا. کانگریس کے سنئیر رہنماوں نے فرفرہ شریف اعلی منتظمین میں سے اہم ابرابہم صدیقی اور عباس صدیقی سے ملاقات کی.

ان کے درمیان ہونے والی یہ میٹنگ کافی دیر تک چلی. اس دوران مختلف موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا. میٹنگ کے بعد پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ فرفرہ شریف کے دورے کا سیاسی مطلب نکالنا بے بنیاد ہے.

انہوں نے کہا 'وہ اکثر و بیشتر فرفرہ شریف کا دورہ کرتے ہیں. اس مرتبہ بھی ایسا ہی کیا۔ حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان کا کہنا ہے کہ یہ ایک روٹین دورہ ہے. اس دورے کو کوئی رنگ دینے کی کوشش نہ کریں'.

یہ بھی پڑھیے
'گپکار گینگ 'عالمی گینگ' بننے کی کوشش میں'

مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر پردیش کانگریس صدر اور حزب اختلاف کا دورہ فرفرہ شریف کافی اہم سمجھا جا رہا ہے.

اسدالدین اویسی کی پارٹی مجلس اتحادالمسلمین کی بنگال کی سیاست میں انٹری کے اعلان کے بعد حکمراں جماعت ترنمول کانگریس, کانگریس اور بائیں محاذ اقلیتی ووٹوں کو تقسیم ہونے سے بچانے کی کوشش تیز کر دی ہے. بنگال میں فرفرہ شریف کی کافی اہمیت حاصل ہے. فرفرہ شریف کی باتوں کا بنگال کے مسلمانوں پر گہرا اثر پڑتا ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details