مغربی بنگال سے پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ زرعی قانون کے خلاف احتجاج و مظاہرہ لمبے عرصے تک چلنے والا ہے۔ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت اس مسئلے کو حل کرنے میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہے۔
ادھیر رنجن چودھری نے کہا 'مرکزی حکومت اور کسانوں کے درمیان کئی مرتبہ بات چیت ہو چکی ہے اس کے باوجود کوئی حل نکل نہیں سکا ہے اور مستقبل میں بھی کوئی امید نظر نہیں آرہی ہے'۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت جب تک زرعی قانون واپس نہیں لیتی ہے اس وقت تک کسانوں کی ناراضگی دور نہیں ہو سکتی ہے۔ کسانوں کے احتجاج پر بریک لگانے کے لئے مرکزی حکومت کو زرعی قانون کو کسی بھی قیمت پر واپس لینا ہی پڑے گا'۔