اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بی جے پی کی شکست عام آدمی کی جیت'

کانگریس اور سی پی آ ئی ایم نے دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ جمہوریت اور عام لوگوں کی جیت ہے۔

'بی جے پی کی شکست عام آدمی کی جیت'
'بی جے پی کی شکست عام آدمی کی جیت'

By

Published : Feb 11, 2020, 7:25 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 12:31 AM IST

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے ترجمان منوج چکرورتی نے کہاکہ عآپ کی جیت سے یہ ثابت ہوگیا ہے ملک میں نفرت اور مذہب کی سیاست کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد بی جے پی من مانی کرنے لگی تھی اس سے عام بیزار ہو چکے تھے ۔ لوگوں میں بی جے پی اور ان کی پالیسی کو لے کر بے چینی پھیلنے لگی تھی۔

کانگریس کے رہنما کاکہنا ہے کہ لیکن بھارتیہ جنتاپارٹی کو اس کی فکر ہی نہیں تھی۔ بی جے پی کے اعلیٰ رہنماؤں کو احساس ہونے لگا تھا کہ وہ جو چائیں گے وہ کرسکتے ہیں۔

'بی جے پی کی شکست عام آدمی کی جیت'

منوج چکرورتی نے کہاکہ جمہوری ملک میں ایس بالکل نہیں ہوتا ہے کہ سیاسی جماعت جو چاہئے وہ کرے اور عام لوگ خاموش بیٹھے رہے۔ شہریت ترمیمی ایکٹ لانے کے بعد ملک میں کیا ہوگا۔

دہلی کے شائین باغ سے لے کر کولکاتا کےپارک سرکس تک شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاجوں کا سلسلہ جاری ہے۔

کانگریس کے رہنما کاکہنا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد بی جے پی نے عوام مخالف پالیسی کو ترجیح دی ہے۔ اس سے لوگوں میں خوف کا ماحول ہے۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے تمام منافع بخش پبلک سیکٹر اداروں کو نجی کمپنیوں کو دینے کا فیصلہ کرکے ملک کی مقیشت کو نقصان پہنچا یا ہے۔

'بی جے پی کی شکست عام آدمی کی جیت'

کانگریس کے رہنما کاکہنا ہے کہ یکے بعدیگرے منافع بخش داروں کو نجی کمپنیوں کو دینے کا کیا مطلب ہے۔

انہوں نے کہاکہ ناٹ بندی اور جی ایس ٹی کے نام پر بی جے پی نے عام لوگوں سے دھوکہ کیا ہے۔ راجستھان، مہاراشٹر اور جھارکھنڈ سے بی جے پی کا صفایا ہوہی چکا تھا ۔ اب دہلی میں شکست سے ثابت ہو گیا ہے بی جے پی کو لوگوں نکار دیا ہے۔

واضح رہے کہ دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے 70 میں سے 63 سیٹیں حاصل کرکے تیسری مرتبہ دہلی پر قبضہ کیا ۔ بھارتیہ جنتاپارٹی 70 میں سے محض سات سیٹوں پر سمٹ گئی۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 12:31 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details